شادی کے دن دلہا دلہن نے ایک دوسرے پر تھپڑ اور گھوسے برسا دئیے ،ویڈیووائرل

45 / 100

فوٹو:سوشل میڈیا

نئی دہلی: بھارت میں شادی کے عین موقع پر دلہا دلہن نے ایک دوسرے پر تھپڑ اور گھوسوں کی بارش کردی ۔ دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

شادی کے دوران دلہا اور دلہن میں لڑائی نوشہ کی جانب سے دلہن کو زبردستی مٹھائی کھلانے کے باعث شروع ہوئی جو دیکھتے ہی دیکھتے تھپڑوں اور گھوسوں میں تبدیل ہوگئی۔

شادی کے دوران دلہا دلہن میں تصادم کی ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی گئی جسے اب تک 76 ہزار سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں۔

جھگڑے کا آغاز دلہا کی جانب جبری طور پر مٹھائی کھلانے سے ہوا، جب دلہن نے پریشان ہوکر دلہا کے منہ پر زور دار تھپڑ دے مارا، بعدازاں دلہا نے غصے میں آکر دلہن کے چہرے پر تھپڑوں کی بارش کردی۔

بات یہاں ختم نہیں ہوئی، دیکھتے ہی دیکھتے دونوں ایک دوسرے چہرے پر گھوسے مارنا اور بال نوچنا شروع کردئیے، جسے دیکھ کر ایسا لگ رہا تھا جیسے شادی نہیں بلکہ ڈبلیو ڈبلیو ای کا مقابلہ ہورہا ہو۔

Comments are closed.