اسمبلیاں ٹوٹتی ہیں یا نہیں لوگوں کے دل ٹوٹ چکے ہیں، شیخ رشید

45 / 100

فائل:فوٹو

 

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمد نے کہا کہ حکومت الیکشن سے فرار حاصل کررہی ہے صدر سپریم کمانڈر ہیں اپنا آئینی حق استعمال کریں۔ اسمبلیاں ٹوٹتی ہیں یا نہیں لوگوں کے دل ٹوٹ چکے ہیں۔

 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں شیخ رشیداحمد نے کہا کہ پی ڈی ایم کے پاس نہ ووٹ ہے اور نہ عوام کی سپورٹ صرف نوٹ ہیں۔ ان چوروں کی وجہ سے کوئی پیسے نہیں دے رہا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنا وعدہ پورا کردکھایا۔ اسمبلیاں ٹوٹتی ہیں یا نہیں لوگوں کے دل ٹوٹ چکے ہیں۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے مزید کہا کہ ملک میں مہنگائی اور دہشت گردی کی لہر ہے۔ یہ الیکشن سے فرار اختیار کررہے ہیں صدر سپریم کمانڈر ہیں اپنا آئینی حق استعمال کریں۔

Comments are closed.