لکی مروت کے 4 شہدا کی پولیس لائن میں نمازِ جنازہ ادا کی گئی

53 / 100

پشاور: لکی مروت کے 4 شہدا کی پولیس لائن میں نمازِ جنازہ ادا کی گئی، شہید پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ میں لکی مروت کے ڈی پی او اور ڈپٹی کمشنر شریک ہوئے۔

لکی مروت کے آر پی او سید اشفاق انور نے شہداء کے لواحقین سے ملاقات کی اور ان سے تعزیت کے ساتھ ساتھ یقین دلایا کہ دہشتگردوں کا پیچھا کیا جائے گا۔

گزشتہ رات لکی مروت میں دہشتگردوں نے تھانے پر حملہ کیا جس میں 4 اہلکار شہید اور 4 زخمی ہوئے، یہ حملہ نئے قائم شدہ تھانہ برگئی پر کیا گیا ہے۔

دہشتگردوں نے رات گئے تھانہ برگئی کو دستی بموں اور راکٹوں سے ہدف بنایا ، شہید ہونے والوں میں محرر ہیڈکانسٹیبل ابراہیم، کانسٹیبل عمران شہید، کانسٹیبل خیر الرحمان اور کانسٹیبل سبز علی شامل ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق اس دوران پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 4 پولیس اہلکار شہید ہوئے اور 4 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ہیں.

زخمیوں میں گل صاحب خان، کانسٹیبل بلقیاز، کانسٹیبل امیرنواز اور فرمان اللہ شامل ہیں، حملے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، علاقے میں پولیس کا سرچ آپریشن۔

واضح رہے کہ علاقے میں گزشتہ روز دو افراد کے گلے کاٹ کر قتل کیا گیا تھا، گزشتہ مہینے بھی 6 پولیس اہلکاروں کو تھانہ ڈاڈیوالہ کی حدود میں شہید کیا گیا تھا۔

Comments are closed.