عمران خان نے ساتھ بٹھا کر جنرل باجوہ پر تنقید کرکے زیادتی کی،مجھے بہت برا لگا

50 / 100

اسلام آباد: وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی ایک سابق فوجی افسر کے خلاف دوسرےکے حامی بن گئے ،جنرل ریٹائرڈ باجوہ کی حمایت میں کھل کر سامنے آگئے ہیں، بولے عمران خان نے ساتھ بٹھا کر جنرل باجوہ پر تنقید کرکے زیادتی کی،مجھے بہت برا لگا۔

چوہدری پرویز الہی نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ پر عمران خان کی تنقید کو احسان فراموشی قرار دیا،آئندہ ان کے خلاف بات کی تو میں بھی بولوں گا اور میری پارٹی بھی۔

سابق آرمی چیف کا دفاع کرنے کے ساتھ ساتھ پرویز الہی نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید پر تنقید کی ، بولے جنرل فیض حمید نے بہت زیادتیاں کیں، ہمارے خلاف تھے۔

ایک رات گزری اگلے دن پرویزالہی جنرل باوجوہ کے حوالے سے نئی پوزیشن لے لی، کہا باجوہ ہمارے محسن تھے تاہم ایک فوجی پر خود تنقید کرکے دوسرے کی حمایت میں بول کر پسند نا پسند کااصول اپنایا۔

اگر سابق فوجی افسر کے خلاف بولنا غلط ہے تو پھر فیض حمید بھی پاکستان کےلئے اہم خدمات انجام دیتے رہے،مگر پرویز الہی نے ان پر تنقید کی اور بتایا کہ انھوں نے جنرل باجوہ سے بات بھی کی تو فیض حمید نے کہا یہ عمران خان کا حکم تھا۔

پی ٹی آئی کے حلیف رہنما نے کہا عمران خان نےکہا اسمبلی توڑو تو ہم نے فوراً حامی بھرلی لیکن جنرل ریٹائرڈ قمرجاوید باجوہ ہمارے اور پی ٹی آئی کے محسن ہیں،خان صاحب سے کہا تھا ان کے خلاف نہیں بات نہیں کرنی۔

چوہدری پرویز الہی نے اس کے باوجود پی ٹی آئی کا ساتھ چھوڑنے کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی اور کہا ہم عمران خان اور تحریک انصاف کے ساتھ مل کر چلنا چاہتے ہیں۔

Comments are closed.