دورہ آسٹریلیا، ورلڈکپ کےلئے پاکستان ویمن  اسکواڈ کااعلان کردیا گیا

48 / 100

فوٹو: پاکستان کرکٹ بورڈ

لاہور : دورہ آسٹریلیا، ورلڈکپ کےلئے پاکستان ویمن  اسکواڈ کااعلان کردیا گیاہے، فاسٹ بولر ڈیانا بیگ کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے.

قومی ویمن ٹیم کی چیف سلیکٹر اسماویہ اقبال نےکپتان بسمہ معروف کی قیادت پندرہرکنی ویمن اسکواڈ کا اعلان کیا.

دورہ آسٹریلیا میں ون ڈے سیریز کے لیے اسکواڈ میں کپتان بسمہ معروف ،عالیہ ریاض، عائشہ نسیم، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثنا، غلام فاطمہ، کائنات امتیاز، منیبہ علی، نشرہ سندھو، ندا ڈار ، عمیمہ سہیل، صدف شمس، سعدیہ اقبال، سدرا امین اور سدرا نواز شامل ہیں.

قومی ویمن ٹیم کی ٹریولنگ ریزروز میں ایمن انور، جویریہ خان اور طوبیٰ حسن کو رکھا گیا ہے جب کہ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں بھی یہی کھلاڑی شامل ہیں تاہم ریزروز میں غلام فاطمہ، کائنات امتیاز اور صدف شمس شامل ہیں.

پاکستان ویمن ٹیم جنوری میں آسٹریلیا میں وائٹ بال سیریز کھیلے گی اور ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 10 سے 26 فروری تک جنوبی افریقا میں شیڈول ہے.

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم 12 فروری کو بھارت کے خلاف میچ کھیلے گی 15فروری کو آئرلینڈ، 19 فروری کو ویسٹ انڈیز اور 21فروری کو انگلینڈ سے مقابلہ ہوگا۔

Comments are closed.