ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کیلئے 55 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا پیکج کی منظور

51 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد:ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کیلئے 55 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا پیکج کی منظور،پیکج میں 47 کروڑ لاکھ ڈالر کا قرضہ، 30 لاکھ ڈالر کی تکنیکی امداد کی گرانٹ اور حکومت جاپان کی جانب سے لاکھر کی گرانٹ شامل ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کیلئے منظور کئے جانے والے پیکج میں نئے اور دوبارہ مختص کیے گئے فنڈز شامل ہیں۔

اے ڈی بی اعلامیہ کے مطابق رواں برس تباہ کن سیلاب کے بعد پاکستان میں بحالی اور تعمیر نو کی کوششوں میں مدد اور موسمیاتی تغیر کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے 55 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کے مالیاتی پیکیج کی منظوری دی گئی ہے ۔

پاکستان کیلئے منظور کئے جانیوالے مالیاتی پیکیج میں سیلاب سے نمٹنے کی کوششوں میں مدد کے لیے موجودہ قرضوں سے 7 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی اضافی رقم بھی شامل ہے۔

جو کہ سیلاب سے متاثرہ صوبوں بلوچستان، خیبرپختونخوا اور سندھ میں فارم واٹر مینجمنٹ، اور ٹرانسپورٹ کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر نوپر خرچ کی جائے گی ۔

اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ پیکیج میں 47 کروڑ لاکھ ڈالر کا قرضہ، 30 لاکھ ڈالر کی تکنیکی امداد کی گرانٹ اور حکومت جاپان کی جانب سے لاکھر کی گرانٹ شامل ہے۔

اعلامیہ کے مطابق پاکستان حکومت اور ترقیاتی شراکت داروں نے ان قدرتی آفات کے بعد کی ضرورتوں کا تخمینہ لگایا گیا ہے، جس کے تحت کل نقصان اور نقصانات کا تخمینہ 30 ارب ڈالر سے زیادہ ہے جب کہ بحالی اور تعمیر نو پر16.3 ارب ڈالر کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

اے ڈی بی نے بتایا کہ پاکستان کو دیئے جانے والے قرض سے تقریباً 400 سڑکوں کی تعمیر نو کی جائے گی، جس میں ملک کی مصروف ترین قومی شاہراہ این فائیو کا تقریباً 85 کلومیٹر اور تقریباً 30 پل شامل ہیں۔

Comments are closed.