نیو کراچی گبول ٹاﺅن ندی کے قریب فائرنگ 3 بھائی جاں بحق ہوگئے

54 / 100

فوٹو: فائل

کراچی: نیو کراچی گبول ٹاﺅن ندی کے قریب فائرنگ 3 بھائی جاں بحق ہوگئے، تینوں کی لاشوں کو بعد میں عباسی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

فائرنگ کے نتیجہ میں جاں بحق ہونے والے تینوں بھائیوں کی شناخت نذر محمد ولد نیاز محمد عمر 24 سال، سعید محمد عمر 25 سال اورخیال محمد عمر 26 سال سے ہوئی۔

چھیپا ذرائع کے مطابق فائرنگ واقعہ کے بعد لوگوں نے اطلاع دی لاشوں کو اس کے بعد اسپتال لایا گیاجہاں پولیس مزید کارروائی کرے گی۔

پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر معلوم نہیں ہوسکا کہ فائرنگ کرنے والے حملہ آور کون تھے تاہم تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

Comments are closed.