مراکش رونالڈو کی ٹیم پرتگال کو ہرا کر ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

55 / 100

دوحا: مراکش رونالڈو کی ٹیم پرتگال کو ہرا کر ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا، مراکش کی طرف سے یوسف ناصری نے42 ویں منٹ میں گول کیا۔

قطر میں جاری فیفاورلڈ کپ کا کوارٹر فائنل التمامہ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا مراکش کی ٹیم نے برتری حاصل کی، رونالڈو کی ٹیم سر توڑ کوششوں کے باوجود میچ برابرنہ کرسکی.

میچ میں پرتگال نے 9 اور مراکش نے 3 کارنرحاصل کئے،بال پوزیشن 74 فیصد پرتگال کے پاس رہی ، اس دوران مراکش کے گول کیپر نے کئی یقینی گول بچائے۔

مراکش کی ٹیم کوارٹر فائنل میں فتح حاصل کرنے کے بعد انگلینڈ اور فرانس میں سے جیتنے والی ٹیم کے ساتھ سیمی فائنل کھیلے گا۔

Comments are closed.