خود سر سے پاوٴں تک کرپشن میں ملوث شخص دوسروں پر کرپشن کے الزامات لگا رہا ہے،نوازشریف

45 / 100

فائل:فوٹو

لندن: پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کاکہناہے کہ جو شخص خود سر سے پاوٴں تک کرپشن میں ملوث ہے وہ دوسروں پر کرپشن کے الزامات لگا رہا ہے۔ پاکستانی قوم کو کہوں گا کہ ان سب چیزوں کی طرف بڑے غور سے دیکھنا اور سمجھنا چاہیے۔

 

سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیاسی قیادت کو بدنام کرنے کے لئے سازش کی گئی تھی، عمران خان پر خود اتنے الزامات ہیں جن کے ثبوت آگئے ہیں، توشہ خانہ کے علاوہ اور بھی بہت سارے کیسز ان کے خلاف ہیں۔

نوازشریف کا کہنا تھا کہ بلین ٹری منصوبہ، القادر ٹرسٹ کیسز کی تفاصیل سامنے آئیں گی اور آ بھی رہی ہیں، لوگوں کے رونگٹے کھڑے ہوں گے، یہ پچاس، 50 ارب روپے کی کرپشن کے کیسز ہیں اور یہاں غریب کو 20 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ نہیں ملتی، پاکستانی قوم کو کہوں گا کہ ان سب چیزوں کی طرف بڑے غور سے دیکھنا اور سمجھنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان، شہزاد اکبر اور ان کی پارٹی کو اپنا سر شرم سے جھکانا چاہیے، پاکستان کو اور پاکستان کے سیاسی لوگوں کو ملک سے اندر اور باہر بدنام کرنے کی کوئی کسر نہیں چھوڑی، اللہ تعالیٰ نے الٹا ان کو جھوٹا ثابت کیا ہے۔

Comments are closed.