انگلینڈ 202 پر 5 آوٹ، مجموعی برتری281 رنز تک پہنچ گئی، ابراراحمد کی 10 وکٹیں

51 / 100

فائل:فوٹو

انگلینڈ 202 پر 5 آوٹ، مجموعی برتری281 رنز تک پہنچ گئی، ابراراحمد کی 10 وکٹیں، دوسری اننگز میں مزید3 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل دوسرے دن پاکستان نے 107 رنز 2 کھلاڑی آوٹ پر اننگز کاآغاز کیا، پہلے سیشن میں کپتان بابر اعظم 75 ،سعود شکیل کے 63 رنز پر آؤٹ ہوئے پھر لائن لگ گئی۔

محمد رضوان 10، محمد نواز 1، محمد علی اور زاہد محمود صفر آؤٹ اور فہیم اشرف 22 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جبکہ ابرار احمد 7 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

دوسری اننگز میں انگلینڈ نے5 وکٹوں کے نقصان پر202 رنز بنائے ہیں ، بروک 73 اور بین اسٹوک16 رنز پر کھیل رہے ہیں.

ابرار احمد نے دوسرے دن بھی 3وکٹیں لیں اب تک 10وکٹیں لے چکے ہیں،زیک کرالی 3 رنزپر ابرارنے رن آوٹ کیا، بین ڈکٹ79 ، جیکس 4اور جو روٹ 21 رنز بنا کر ابرارکا ہی شکار ہوئے،باقی کسی باولرز مشقت ہی کرتے رہے۔

ملتان ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان پہلے سیشن میں انگلینڈ کے 281 رنز کے جواب میں قومی ٹیم 202 رنز بناکرپویلین لوٹ گئی ۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں قومی ٹیم نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 107 سے اننگز کا ا?غاز کیا تاہم پاکستان کے 8 بلیباز دوسرے روز محض 95 رنز کا اضافہ کرسکے۔

کپتان بابراعظم 142 کے مجموعے پر 75 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے جبکہ سعود شکیل سعود شکیل کی مزاحمت بھی 63 رنز پر دم توڑ گئی۔ قومی کرکٹ ٹیم کی 4 وکٹیں محض 4 رنز کے اضافے پر گریں، جس میں محمد رضوان 10، آغا سلمان 4، محمد نواز 1 جبکہ محمد علی صفر پر آوٴٹ ہوئے، فہیم اشرف 22، زاہد محمود صفر جبکہ ابرار احمد نے ناقابل شکست 7 رنز بنائے۔

انگلینڈ کی جانب سے جیک لیچ نے 4، جو روٹ 2 جبکہ اولی روبنسن اور جیمز اینڈرسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل ٹیسٹ کے پہلے دن گزشتہ روز قومی ٹیم کیلئے ڈیبیو کرنے والے ابرار احمد نے انگلش ٹیم کے 7 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی، جس میں زیک کرولی 19، بین ڈکٹ 63، اولی پوپ 60، جو روٹ 8، ہیری بروک 9، کپتان بین اسٹوکس 30، ول جیکس 31 رنز بناکر آوٴٹ ہوئے، زاہد محمود نے اولی روبنسن، جک لیچ اور جیمز اینڈرسن کی وکٹیں حاصل کیں۔

قومی ٹیم نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو اوپنر امام الحق صفر جبکہ عبداللہ شفیق 14پر وکٹ گنوا بیٹھے تھے، کپتان بابراعظم اور سعود شکیل نے 90 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم بابر 75 کے انفرادی اسکور پر روبنسن کا شکار بنے۔

دوسری جانب قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ اور حارث روٴف انجریز کے باعث ملتان ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئیں، ابرار احمد آج ڈیبیو کریں گے جبکہ نسیم شاہ اور اظہر علی کی جگہ فہیم اشرف اور محمد نواز کو پلئینگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔

پاکستان کے اسکواڈ میں کپتان بابراعظم، امام الحق، عبداللہ شفیق، سعود شکیل، محمد رضوان، آغا سلمان، محمد نواز، فہیم اشرف، زاہد محمود، ابرار احمد اور محمد علی جبکہ انگلش ٹیم میں کپتان بین اسٹوکس، زیک کرولی، بین ڈکٹ، اولی پوپ، جو روٹ، ہیری بروک، ول جیکس، اولی رابنسن، جیک لیچ، مارک ووڈ اور جیمز اینڈرسن شامل ہیں۔

Comments are closed.