آن لائن ڈیٹا مزید محفوظ بنانے کے لیے ڈیجیٹل سگنیچر سرٹیفیکیشن اتھارٹی کا اجراء

52 / 100

فائل:فوٹو

 

اسلام آباد: وزارت آئی ٹی نے آن لائن ڈیٹا مزید محفوظ بنانے کے لیے ڈیجیٹل سگنیچر سرٹیفیکیشن اتھارٹی کا اجراء کردیا۔ وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے کہا کہ سرٹیفیکیشن اتھارٹی خدمات فراہم کرنے والے اداروں کوڈیجیٹل سگنچر سرٹیفکیٹ جاری کرے گی

 

این ٹی سی اور ای سی اے سی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے کہا کہ پاکستان کو ڈیجیٹل اکانومی میں تبدیل کرنے کا عمل جاری ہے۔

 

ان کاکہناتھا کہ ڈیٹا اور تمام ڈیجیٹل ٹرانزکشنز کے تحفظ کیلئے ریگولیٹری فریم ورکس کی تشکیل ناگزیر ہوگئی ہے۔اس مقصد کے لیے پاکستان میں پہلی بار سرٹیفیکیشین اتھارٹی کا اجرا کیا جارہا ہے۔

 

وفاقی وزیرنے کہا کہ سرٹیفیکیشن اتھارٹی خدمات فراہم کرنے والے اداروں کوڈیجیٹل سگنچر سرٹیفکیٹ جاری کرے گی۔ اس طرح سائبراسپیس میں صارفین کی سیکیورٹی اور تصدیق کو یقینی بنایا جائے گا۔

 

وفاقی وزیر نے کہا کہ وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام کی معاونت سے پاکستان میں روٹ سرٹیفیکیشن اتھارٹی قائم کی ہے۔فی الوقت پبلک انفراسٹرکچر کی بنیاد پر ڈیجیٹل سگنیچر واحد ٹیکنالوجی ہے۔ یہ ٹیکنالوجی محفوظ اور معتبر الیکٹرانک ٹرانزکشنز کے لیے الیکٹرانک سگنیچر کے معیار پر پورا اترتی ہے۔

Comments are closed.