فرانس اور انگلینڈ بھی فیفا ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

نیدرلینڈ اور ارجنٹینا بھی کوارٹر فائنل میں پہنچ چکے

55 / 100

دوحہ : فرانس اور انگلینڈ بھی فیفا ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے، پری کوارٹر فائنل میں میں فرانس نے پولینڈ کو اور انگلینڈ نے سینیگال کو شکست دی.

فرنس نے پولینڈ کو ایک کے مقابلے میں 3 گولوں سے ہرایا جبکہ انگلینڈ نے بھی سینیگال کے خلاف 3 ہی گول کئے تاہم حریف ٹیم کو گول کا موقع نہیں دیا،

انگلینڈ کے کپتان ہیری کین نے ورلڈکپ میں اپنا پہلا گول پری کوارٹر فائنل میں سینیگال کے خلاف کیا اب یہی دو ٹیمیں کوارٹر فائنل میں مدمقابل مقابل ہوں گی.

نیدرلینڈ اور ارجنٹینا کی ٹیمیں پہلے ہی کوارٹر فائنل مرحلے میں شامل ہو چکی ہیں، آج جاپان اور کروشیا کی ٹیمیں پری کوارٹر فائنل میں پنجہ آزمائی کریں گی. 

Comments are closed.