قمر جاوید باجوہ جب پہلی بار وردی کے بغیر پنڈی اسٹیڈیم پہنچے

52 / 100

فوٹو: ٹوئٹر

راولپنڈی: جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ جب پہلی بار وردی کے بغیر پنڈی اسٹیڈیم پہنچے تواس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

بطورآرمی چیف ریٹائرمنٹ کے بعد پہلی بار سابق آرمی چیف کی عوام میں آمدہوئی، راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن کا کھیل دیکھا. 

سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ پنڈی سٹیڈیم پہنچ گئے،اس دوران انھوں نے اچھے کھیل پر دونوں ٹیموں کے کھیل کی تعریف بھی کی۔

اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے،لوگ اس موقع پر ان کے پاس آئے اور ہاتھ ملایا ، جنرل ر باجوہ خوشگوار موڈ میں دکھائی دیئے ۔

واضح رہےجنرل قمر جاوید باجوہ حال ہی میں چھ سال تک پاک فوج کے سربراہ رہنے کے بعد ریٹائرڈ ہوئے ہیں اور ان کی جگہ جنرل عاصم منیر نے پاک فوج کی کمان سنبھالی ہے۔

ریٹائرمنٹ کے بعد یہ پہلا موقع ہے سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کرکٹ میچ سٹیڈیم میں دیکھنے پہنچے ہیں۔ اس سے قبل انہوں 2019 میں بطور آرمی چیف میچ سٹیڈم میں دیکھا تھا۔

Comments are closed.