پاکستان کڈنی سینٹر نے ایک اور سنگ میل حاصل کرلیا

52 / 100

فوٹو: فائل

ایبٹ آباد: پاکستان ویلفیئر سوسائٹی کے زیراہتمام چلنے والے پاکستان کڈنی سینٹر نے ایک اور سنگ میل حاصل کرلیا،نقشہ میں شامل عمارت کا ہدف حاصل کرلیا گیا۔

ہزارہ موٹروے کے ایبٹ آباد انٹر چینج کے سامنے شاہراہ قراقرم پر واقعہ پاکستان کڈنی سینٹر کی نئی فرنٹ ایلیویشن تین نئی منزلوں کے اضافے کے ساتھ مکمل ہو گئی ہے۔ 

عمارت کی اوپر کی منزل میں نماز کے لیے جگہ، اور کیفے ٹیریا اور آڈیٹوریم ہے- جہاں 29 نومبر 2022 کو لائیو یورولوجی ورکشاپ اور اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیاتھا۔

گردے کی بیماری کی وجہ سے اموات میں پاکستان دنیا بھر میں آٹھویں نمبر پر ہے۔ پاکستان میں ہر سال 20 ہزار سے زائد افراد گردے کے امراض کی وجہ سے موت کے منھ میں چلے جاتے ہیں۔

پاکستان کڈنی سینٹر روزانہ درجنوں ڈائیلیسس کی مفت سہولیت فراہم کی جاتی ہے۔ وقت کے ساتھ ساتھ آپریشن تھیئٹر اور دیگر سہولیات میں اضافہ کیاگیا۔

‘ایبٹ آباد کے قریب ہسپتال قاہم کرنے کا مقصد شمالی علاقوں سے آئے ہوئے غریب مریضوں کو سہولت فراہم کرنا ہے۔ مریضوں کو تکلیف میں ایک لمبا سفر طے کرنا پڑتا تھا۔

ڈائیلیسس ایک مہنگا علاج ہے اور اوپر سے لمبا سفر کا اپنا خرچ، اور اگر ان کا کوئی رشتہ دار ساتھ ہوا تو ایک اور خرچہ غریب کی ان ضروریات کوپیش رکھا گیاہے۔

پاکستان کڈنی سینٹر کےلئے ڈاکٹر خلیل الرحمان کی خدمات کانہ صرف ملک کے اندر بلکہ سعودی عرب سمیت کئی ممالک میں اعتراف کیا جاتاہے۔

ڈاکٹر خلیل الرحمان نے خدمت کے اس سفر کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا اور آج اس کی عمارت کی تکمیل اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ان کوششوں کے پیچھے انتھک محنت شامل ہے۔

Comments are closed.