نئے آرمی چیف کےلئے وزیراعظم آفس کو 6 ناموں کی سمری موصل ہوگئی

51 / 100

فوٹو:فائل

اسلام آباد: نئے آرمی چیف کےلئے وزیراعظم آفس کو 6 ناموں کی سمری موصل ہوگئی چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی بھی تعیناتی ہوگی۔

دو دن قبل بھی سمری وزیراعظم آفس کو موصول ہونے کی خبریں چلی تھیں تاہم اسی وقت وزیردفاع خواجہ آصف نے سمری ملنے سے متعلق خبروں کی تردید کردی تھی۔

موجودہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف عہدے سے سبکدوش ہو رہے ہیں۔

بھیجے گئے چھ نام نئے آرمی چیف کے امیدوار ہیں،امیدواروں میں لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر، لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا، لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس، لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود، لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید، لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر شامل ہیں۔

وزیردفاع خواجہ آصف نے گزشتہ روزکہا تھا کہ آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے وزیراعظم کا خط وزارت دفاع کو موصول ہوا اور جی ایچ کیو کو بھیج دیا گیا، اب ایک دو روز یا تین روز میں تعیناتی کا عمل مکمل ہوجائے گا۔

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے یہ بھی کہا تھا کہ نئے آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے 24 گھنٹوں میں پیش رفت ہوگی اورسمری اور دیگر اقدامات میں 60 سے 70 فیصد کام مکمل ہوجائے گا۔

انھوں نے 48 گھنٹے کا وقت اس لیے دے رہا تھا کیونکہ میں سیاست دان ہوں اور مجھے تھوڑی جگہ رکھ کر بات کروں گا۔

وزیراعظم نے اس سے قبل ہی وفاقی کابینہ کااجلاس جمعرات کو طلب کیا ہوا ہے،ذرائع کے مطابق شہبازشریف نے ترکیہ کا دورہ بھی ملتوی کردیا ہے۔

Comments are closed.