عمران خان کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس فوجداری کارروائی شروع

52 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد: عمران خان کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس فوجداری کارروائی شروع،الیکشن کمیشن کے فیصلہ کے مطابق ریفرنس کارروائی کےلئے ٹرائل کورٹ موصول ہوگیا۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ کورٹ نےچیئرمین پی ٹی آئی کو کل کے لیے نوٹس جاری کردیا ہے جس کے ساتھ ہی سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف ٹرائل کا آغازہوگیاہے۔

عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال کل سماعت کریں گے،الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو بھیجوایا تھا. 

ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرنے استدعا کی ہے کہ ٹرائل کورٹ عمران خان پر کرپٹ پریکٹس کا ٹرائل کرے،الیکشن کمیشن نے فیصلے میں عمران خان کیخلاف فوجداری کارروائی کا حکم دیا تھا۔

توشہ خانہ ریفرنس الیکشن ایکٹ کے سیکشن137،170 اور 167کے تحت بھجوایا گیا تھا، جس میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت شکایت منظور کرکے عمران خان کو سیکشن 167اور173کے تحت سزا دے، جو کہ تین سال جیل اور جرمانہ کی سزا  ہوسکتی ہے۔

واضح رہےکہ الیکشن کمیشن نے توشہ  خانہ ریفرنس میں عمران خان کو نااہل قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف ٹرائل کورٹ میں کرپٹ پریکٹسز پرکارروائی کرنے کا کہا گیا تھا۔

Comments are closed.