نئے آرمی چیف کی تعیناتی پرشیخ رشید احمد کا اہم بیان سامنے آگیا

52 / 100

فوٹو: فائل

راولپنڈی: نئے آرمی چیف کی تعیناتی پرشیخ رشید احمد کا اہم بیان سامنے آگیا ہے جس میں انھوں نے اپنے اتحادی عمران خان کی ترجمانی کی ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور  سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کو کسی تعیناتی پر اعتراض نہیں ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ نوازشریف کیئرٹیکرکا دورانیہ بڑھوانا چاہتا ہے اور من پسند تعیناتی بھی چاہتا ہے لیکن ایک ٹکٹ میں 2 مزے نہیں مل سکتے، پی ڈی ایم کا سیاسی جنازہ نکل چکا ہے۔

تحریک انصاف کے اہم اتحادی سابق وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ سیاسی چیخیں بلاول کی پریس کانفرس میں واضح ہیں، ملک کا وزیر خارجہ بلاول بھٹو ملک کے صدرکو دھمکیاں دے رہا ہے۔

انھوں نے کہا جب  مانگے تانگے کی حکومت کا یہی نتیجہ ہوتا ہے،عمران خان کوکسی کی تعیناتی پراعتراض نہیں، نیا آرمی چیف ملک کو الیکشن کی طرف لے کرجائے گا۔

Comments are closed.