نئے آرمی چیف کی تعیناتی کے لئے سمری وزیراعظم آفس پہنچ گئی

52 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد: نئے آرمی چیف کی تعیناتی کے لئے سمری وزیراعظم آفس پہنچ گئی ہے، یہ سمری وزارت دفاع کی طرف سے بھیجی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے نئے آرمی چیف کے حوالے سے سمری ملنے کے بعد ہنگامی اجلاس طلب کرلیاہے۔

رپورٹس کے مطابق سمری میں بھیجے گئے 5 ناموں میں لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر، لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا، لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس، لیفٹیننٹ جنرل نعمان اور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید شامل ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں نئے آرمی چیف کی تعیناتی کے لیے 5  سینئر ترین ناموں پر غور کیا جا رہا ہے اور ایک نام کا انتخاب کرنا ہے۔

نئے آرمی چیف کی تعیناتی کے لیے جاری اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اور وزیر قانون سردار ایازصادق اور دیگر شریک ہیں۔

اجلاس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف آرمی اسٹاف اور دوسرا آرمی چیف کے لیے فائنل کیا جائے گا، دونوں نام فائنل کرنے کے بعد وزراعظم سمری صدر کو بھجوائیں گے۔

وزیراعظم کے تجویز کردہ نام کو منظوری  کےلئے صدر صدرمملکت عارف علوی کو بھیجا جائے گا۔

Comments are closed.