نوازشریف نے عمران خان پر حملہ ارشد شریف قتل کی سازش تیار کی

52 / 100

 فوٹو: فائل 

لندن: مسلم لیگ ن لندن کے ترجمان تسنیم حیدر نے الزام لگایا ہے کہ کہ نوازشریف نے عمران خان پر حملہ ارشد شریف قتل کی سازش تیار کی، تسنیم حیدرنے یہ الزام لندن میں میڈیا سے گفتگوکے دوران لگایاہے۔

اس حوالے سے نجی ٹی وی اے آر وائی پر تسنیم حیدر کی لندن سے میڈیاٹاک نشر کی ہے جس میں تسنیم حیدرشاہ دعوی کرتا ہے کہ وہ مسلم لیگ ن لند ن کا ترجمان ہے۔

اس دوران تسنیم حیدر شاہ نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ وہ20 سال سے مسلم لیگ ن کا حصہ ہے،ان کا کہنا ہے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر حملہ اور صحافی ارشد شریف کے قتل کی سازش لندن میں ہوئی۔

تسنیم حیدر شاہ کے مطابق نواز شریف کے ساتھ حسن نواز کے دفتر میں 3 ملاقاتیں ہوئیں، مجھے میٹنگ کے لیے بلا کر بتایا گیا کہ ارشد شریف اور عمران خان کو قتل کرنا ہے، پہلی میٹنگ 8 جولائی، دوسری 20 ستمبر اور تیسری 29 اکتوبر کو ہوئی۔

تسنیم حیدر نے بتایا’مجھے کہا گیا کہ نئے آرمی چیف کی تقرری سے پہلے ارشد شریف اور عمران خان کو راستے سے ہٹانا ہے۔ ناصر بٹ نے نواز شریف سے میرا تعارف گجرات کے مضبوط شخص کے طور پر کرایا۔‘

تسنیم حیدر کہہتے ہیں اس موقع پر’نواز شریف سے کہا گیا کہ تسنیم حیدر کے پاس شوٹرز ہیں اور وہ یہ کام کر سکتے ہیں۔ نواز شریف نے مجھے کہا کہ شوٹر آپ مہیا کریں۔

کہا مجھے انھوں نے کہا آپ کو وزیر آباد میں جگہ دیں گے اور الزام پنجاب حکومت پر آئے گا۔ جب میں نے انکار کیا تو مجھے بتایا گیا کہ ہم نے شوٹرز کا بندوبست کرلیا۔‘ تسنیم حیدر شاہ کا کہنا ہے کہ میرے پاس ان ملاقاتوں کی تصاویر موجود ہیں۔

تسنیم حیدر شاہ نے بتا یا کہ سازش سے برطانوی پولیس کو آگاہ کر دیا ہے، 2 ملاقاتوں میں صرف میں نواز شریف اور ناصر بٹ موجود تھے، پاکستان کے تحقیقاتی اداروں نے بلایا تو بیان دینے کے لیے جاؤں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ، نواز شریف نے کہا کہ مریم نواز کو لندن آنے دیں پھر منصوبے پر عمل کریں،یہ بھی کہا کہ پارٹی کو معلوم تھا کہ ارشد شریف کینیا میں ہے اور اسے قتل کرانا ہے، مجھے قیادت کی جانب سے کہا گیا کہ ارشد شریف کو کینیا میں ٹھکانے لگایا جائے۔

میں نے کہا کہ ارشد شریف کو قتل کرنے کے لیے کینیا میں میرے روابط نہیں ہیں، تسنیم نے الزام لگایا کہ نواز شریف کے ساتھ مریم نواز نے بھی بہت دباؤ ڈالا، میری مریم نواز سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی، ناصر بٹ نے بتایا کہ مریم بھی آگئیں، نواز شریف اور مریم کا بہت دباؤ ہے۔

تسنیم حیدر کا کہنا تھا کہ پہلے بھی میٹنگز ہوئیں، کبھی ایسی باتیں نہیں ہوئی تھیں، اب ان کے الفاظ پر میں نے الگ ہونے کا فیصلہ کیا،تسنیم نے دعوی کیا کہ ناصر بٹ کو پارٹی میں نائب صدر میں نے بنوایا تھا۔

تسنیم حیدر کے پاس ثبوت ہے تو جے آئی ٹی میں پیش کرے، مریم اورنگزیب

 تسنیم حیدر شاہ کے بیان پروزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے جس میں میں مریم اورنگریب کا کہنا ہےکہ تسنیم حیدر کا مسلم لیگ ن لندن کا ترجمان نہیں ہے۔

وزیراطلاعات نے تسنیم حیدر کے دعوے کو مسترد کردیا ہے اور کہاہے کہ اگر تسنیم کے پاس اپنے دعوے کی سچائی میں کوئی ثبوت ہیں تو جے آئی ٹی کے قانونی فورم پر پیش کریں۔

وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے تسنیم حیدر کے بیان کے حوالے سے کہاجھوٹ سے ارشد شریف کے اصل قاتلوں سے توجہ ہٹانے کےلئے یہ کہانی گھڑی گئی ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کوئی شخص زبردستی پارٹی ترجمان بننے کی کوشش نہ کرے،کہتی ہے تسنیم حیدر کے ساتھ تصویر میں نظر آنے والا شخص پی ٹی آئی لندن کا آرگنائزر ہے،جھوٹ اور جعلسازی سے فیک نیوزبیان کی گئی۔

Comments are closed.