انڈونیشین صدر کا جہازکی سیڑھیوں سے اپنی اہلیہ کے پھسل کر گرنے پر انہیں اٹھانے سے گریز،ویڈیووائرل

46 / 100

فوٹو:اسکرین گریب

بالی: انڈونیشیا کے صدر نے جہاز سے اترتے ہوئے اپنی اہلیہ خاتونِ اول اریانا کے پھسل کر گرنے پر انہیں اْٹھانے سے گریز کیا اور مرد اہلکار کو بھی ہاتھ لگانے سے روک دیا۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے شہر بالی میں جی-20 ممالک کے سربراہان کا اجلاس ہورہا ہے جس کے لیے بھرپور تیاریاں کی گئی ہیں اور اسی دوران ایک دلچسپ واقعے نے دنیا کی توجہ سمیٹ لی۔

انڈونیشیا کے شہر بالی کے ایئرپورٹ پر جی-20 اجلاس کے میزبان انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو اپنی اہلیہ کے ہمراہ پہنچے تو طیارے سے اترتے وقت خاتون اوّل سیڑھیوں پر پھسل کر گر گئیں۔

اس وقت صدر نے اپنی اہلیہ کا ہاتھ تھام رکھا تھا تاہم انھوں نے خاتون اوّل کو اْٹھنے میں مدد دینے سے گریز کیا اور جیسے ہی ایک مرد اہلکار مدد کو پہنچا تو صدر نے اسے بھی روک دیا۔

صدر جوکو ویدودو سیدھے کھڑے رہے اور اہلیہ کو نہیں اْٹھایا تاہم اس دوران ایک خاتون اہلکار آئیں اور انہوں نے آریانا جوکو ویدیدو کو اْٹھایا۔

Comments are closed.