عمران خان کو لگی گولیوں کی فوٹیج پہلی بار منظر عام پر آگئی

50 / 100

فوٹو : اسکرین گریب

لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو لگی گولیوں کی فوٹیج پہلی بار منظر عام پر آگئی،عمران خان کو دائیں ٹانگ پر گولیوں کے تین زخم ہیں ، دو زخم ران میں اور ایک گھنٹے سے نیچے ہے۔

عمران خان پر 3 نومبر کو قاتلانہ حملہ ہوا 12 دن گزرنے کے باوجود زخم بھرنے کا عمل سست ہے اور ڈاکٹرز کہتے ہیں زخم ابھی مندمل نہیں ہوئے اس لئے سابق وزیاعظم کو بیڈ ریسٹ جاری رکھنی ہے۔

فوٹیج میں دیکھا جاسکتاہے عمران خان ڈریسنگ کے دوران پرسکون بیٹھے ہوئے ہیں جب کہ اس دوران ڈاکٹرز زخم کا معائنہ کرتےہیں جو کہ خاصے گہرے ہیں اور زخم ابھی بھرے نہیں ہیں۔

لانگ مارچ پر3نومبر کو وزیرآباد میں حملہ ہوا، عمران خان کو گولیاں لگی تھیں جب کہ اس حملے میں ایک شخص جاں بحق اور بارہ زخمی ہوئے تھے، عمران خان کو لگی گولیوں کے زخم پہلی بار سامنے آئے ہیں۔

عمران خان شوکت خاتم اسپتال میں ڈاکٹر بلال اور ڈاکٹر الیاس کے زیرعلاج ہیں، ڈریشنگ میں واضح نظر آرہا ہے زخم نہ صرف مندمل نہیں ہوئے بلکہ گہرے ہیں،وزیر داخلہ رانا ثنااللہ سمیت حکومتی رہنما عمران خان کو لگی گولیوں پر ابہام میں مبتلا تھے جو فوٹیج کے بعد ختم ہوگیا۔

شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹرز نے عمران خان کا طبی معائنہ کیا، ڈاکٹرز نے زخموں کا معائنہ کرنے کے بعد نئی بینڈیج بھی کر دی،زخموں کا طبی معائنہ آنے والے دنوں میں بھی جاری رکھا جائے گا۔

تینوں گولیوں کے زخم دائیں ٹانگ پر ہیں جب کہ ڈریسنگ بائیں ٹانگ پر بھی کی گئی ہے،ذرائع کے مطابق دوسری ٹانگ میں گولیوں کے زرات لگے جس سے معمولی زخم آئے ہیں۔

Comments are closed.