پاکستان ٹیم کا ہارنے کے باوجود ہوٹل پہنچنے پرجیت کی طرح استقبال

56 / 100

فوٹو:پی سی بی ٹوئٹر

میلبرن:پاکستان ٹیم کا ہارنے کے باوجود ہوٹل پہنچنے پرجیت کی طرح استقبال کیا گیا اس موقع پر پاکستانی شائقین نے ملی نغمے گا کر ٹیم کا حوصلہ بڑھایا ۔

ہار کے بعد پاکستانی شائقین نے بتا دیا کہ اپنے ہیروز کو صرف جیت پر نہیں ہارنے پر بھی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہوتی ہے۔

دوسری طرف سوشل میڈیا پر بھی پاکستانی شائقین اپنی ٹیم کی ہار پر مطمئن ہیں اور لوگ کہہ رہے ہیں کہ پاکستان ٹیم نے فائٹ کی ہے، شاہین شاہ ان فٹ نہ ہوتے تو میچ جیت سکتے تھے۔

آسٹریلیا میں ختم ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 کے فائنل میں انگلینڈ نے پانچ وکٹوں سے ہارنے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہوٹل پہنچنے پر مداحوں کی جانب سے ان کا زبردست استقبال کیا گیا۔

http://

پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم  نے فائنل میں بیٹنگ میں مقررہ بیس اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بنائے،انگلینڈ کی ٹیم 19ویں اوور کی آخری گیند پر اسے بمشکل حاصل کر پائی۔

پاکستانی ٹیم کے مداحوں نے ٹیم کے پہنچنے پر ان کے لیے ملی نغمے بھی گائے اور مشہور پاکستانی نغمہ ’جذبہ جنون‘تو ہمت نہ ہار گاتے ہوئے نظر آئے۔

ٹیم کے استقبال کی ویڈیو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر مداحوں کی جانب سے ٹیم کا استقبال کرنے کی ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔

Comments are closed.