ترکی کے شہراستنبول میں دھماکہ،5 افراد جاں بحق، 30 سے زائد زخمی

53 / 100

فوٹو : اسکرین گریب

استنبول: ترکی کے شہراستنبول میں دھماکہ،5 افراد جاں بحق، 30 سے زائد زخمی،اموات میں اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔

ترک میڈیا کی رپورٹس کے مطابق دھماکہ استنبول کی استقلال سٹریٹ میں ہوا جو کہ سیاحوں کے حوالے سے مشہور سمجھی جاتی ہے۔

استقلال ایونیو پر ہونے والے دھماکے میں زیادہ تر پیدل چلنے والے متاثر ہوئے ہیں جوکہ دھماکے کے بعد بھاگتے ہوئے نظر آئے ہیں ریسکیو ٹیمیں فوری موقع پر پہنچ گئیں۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ آگ کے شعلے بھڑک رہے ہیں اور ایک زوردار دھماکے سے پیدل چلنے والے مڑ کر بھاگ رہے ہیں۔

دیگر فوٹیج میں ایمبولینس، فائر ٹرک اور پولیس کو جائے وقوعہ پر دکھایا گیا ہے، دھماکے کی وجہ فوری طورپر موصول نہیں ہوسکی، سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ دکانیں بند کر دی گئیں اور راستے بند ہو گئے۔

براڈکاسٹر سی این این ترک کے مطابق ایوینیو ایک پرہجوم راستہ ہے جو سیاحوں اور مقامی لوگوں میں مقبول ہے، جس پر دکانیں اور ریستوراں ہیں۔ دھماکہ تقریباً 4:20 بجے شام ہوا۔

جاری ہے

Comments are closed.