اردن اور فلسطین کی فلمساز نے’ ’بیسٹ یوتھ فلم‘ ‘کا ایوارڈ جیت لیا

8 / 100

فوٹو:ٹویٹر

سڈنی: اردن اور فلسطین کی فلمساز دارین سلام کی فلم’ ’فرحہ‘ ‘نے آسٹریلیا میں ہونے والے 15 ویں ایشیا پیسیفک اسکرین ایوارڈز میں ’بیسٹ یوتھ فلم‘ کا ایوارڈ جیت لیا ہے۔فلم ’فرحہ‘ کو پچھلے برس ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بھی نمائش کیلئے پیش کیا گیا تھا۔

’فرحہ‘ کی کہانی 1947ء سے 1949ء تک کے عرصے کی ہے جب 500 فلسطینی گاوٴں اور بستیوں کو تباہ کیا گیا اور 7 لاکھ سے زائد فلسطینی بے گھر ہوئے۔ڈائریکٹر دارین سلام نے بتایا کہ فرحہ ایک مہاجر خاتون ’رادیاہ‘ کی اصلی کہانی سے ماخوذ ہے جسے اس کے والد نے فسادات کے دوران تہہ خانے میں بند کر دیا تھا۔

یاد رہے کہ دارین سلام اردن کی پہلی فلمساز ہیں جنہوں نے ایشیا پیسیفک اسکرین ایوارڈ جیتا ہے۔

Comments are closed.