بھارتی آوازیں لگا کر فائنل میچ کے ٹکٹ فروخت کرنے پر مجبور، سوشل میڈیا پر سیل

53 / 100

فوٹو : سوشل میڈیا

میلبرن: بھارتی آوازیں لگا کر فائنل میچ کے ٹکٹ فروخت کرنے پر مجبور، سوشل میڈیا پر سیل لگا دی، میلبرن کرکٹ گراؤنڈ کے اردگرد بھارتی شہری پھیری والوں کی طرح آوازیں لگا کر سستے ٹکٹس فروخت کررہے ہیں.

انڈیز نے اس خوش فہمی میں ایڈوانس میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 فائنل کے ٹکٹ خرید لئے تھے کہ بھارت فائنل میں پاکستان کے ساتھ میچ کھیلے گا مگر بٹلر اور ہیلز نے شرما الیون کو باہر کر دیا.

ان انڈین فینز نے انڈیا پاکستان فائنل کی امید میں پہلے ہی ٹکٹ بک کروا لیے تھے اور کچھ کو یہ ٹکٹ بلیک میں بھی لینا پڑے تھے تاہم اب کچھ سڑکوں پر بیچ رہے ہیں اور متعدد نے سوشل میڈیا پر سیل لگا رکھی ہے.

بھارتی شائقین کرکٹ 295 ڈالرز میں خریدے گئے ٹکٹ 100 ڈالر اور بعض 50 ڈالرز میں فروخت کر رہے ہیں، یہی نہیں بلکہ واٹس ایپ گروپس میں بھی انڈین فین کسی طرح ٹکٹ فروخت کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایک انڈین نے بتایا کہ ’پہلے ٹکٹ بلیک میں بھی مل رہے تھے، میں نے تو آئی سی سی کی ویب سائٹ سے خرید لیے لیکن انڈیا کی شکست کے بعد مجھے نہیں لگتا اب کسی کو ٹکٹ خریدنے میں کوئی مسئلہ ہونا چاہیے۔‘

رپورٹ کے مطابق ایک فیملی کے فرد پدما نے کہا کہ ’ہم سوچ رہے تھے کہ انڈیا فائنل میں آئے گا اور پاکستان انڈیا فائنل ہو گا، بلیک میں ٹکٹ خریدنے والے تھے، سب تیاریاں ہو گئی تھیں لیکن پھر انڈیا ہار گیا۔ برا لگتا ہے لیکن ۔۔ بیسٹ آف لک ٹو پاکستان۔‘

میلبرن میں میں ایک انڈین فیملی (فوٹو، بی بی سی اردو)

انھوں نے یہ بھی کہا کہ ’کل کے میچ پاکستان کو سپورٹ کریں گے کیونکہ پاکستان ایشیائی ملک ہے اور ہمسایہ ہے، سیاسی صورتحال جو بھی ہو لیکن بطور انسان ہم بھائی بھائی بہن بہن ہیں سب۔‘

اسی طرح فیس بک کے مختلف گروپس میں بھی انڈین شائقین، جنھیں بظاہر اپنی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کی امید تھی، مایوس ہو کر اپنے پہلے سے خریدے ہوئے ٹکٹ پاکستانیوں کو بیچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

راہل مہتا نامی ایک صارف نے فیس بُک پر طلبہ کے گروپ میں لکھا کہ ’میں نے ٹکٹ 295 ڈالر کی خریدی، اسی قیمت پر بیچنے کے لیے تیار ہوں۔۔۔ اگر آپ میلبرن میں رہتے ہیں تو میں خود آپ کے گھر یا کہیں اور مل کر ٹکٹ دے سکتا ہوں۔‘

ایک اور انڈین میران اپنی پوسٹ میں کہتے ہیں کہ ’شین وارن سٹینڈ کی ایک ٹکٹ 295 ڈالر میں دستیاب ہے‘ جبکہ ترنپریت نے کہا کہ ’قیمت 295 ڈالر ہے لیکن میں بھاؤ تاؤ کے لیے تیار ہوں۔‘

میلبرن کرکٹ گراؤنڈ کے باہر بھارتی لوگوں کو روک روک کر سستے ٹکٹ بیچ رہے ہیں اور ان میں سے بعض اپنی ٹیم اور کھلاڑیوں کو بھی برا بھلا کہتے نظر آتے ہیں جو میگا ایونٹ سے باہر ہو چکی ہے.

Comments are closed.