یوٹیلیٹی اسٹورز پربرانڈڈ گھی، الائچی چائے کے نرخوں میں کمی

54 / 100

فائل :فوٹو

اسلام آباد:یوٹیلیٹی اسٹورز پربرانڈڈ گھی، الائچی چائے کے نرخوں میں کمی کردی گئی۔اشیاء کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا،اطلاق فوری ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر برانڈڈ گھی 8 سے 9 روپے فی کلو سستا، کراچی زون کیلئے گھی کی قیمتوں میں 9 روپے کمی کی گئی،ایک کلو کیٹگری ون کا برانڈڈ گھی 520 سے کم ہو کر512 روپے کلو ہوگیا۔

نوٹیفکیشن میں بتایاگیاہے کہ پانچ کلو والے گھی کا ڈبہ 2625 روپے سے کم ہو کر2580 روپے کا ہوگیا،5 کلو گھی کے ڈبے کی قیمت میں 45 روپے کمی کی گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق80 گرام الائچی چائے کے نرخوں میں 45 روپے کمی کر دی گئی،170 گرام الائچی چائے کی قیمت میں 100 روپے کمی، 430 گرام الائچی چائے بھی 357 روپے سستی کر دی گئی،900 گرام الائچی چائے 845 روپے سستی ہوگئی۔

Comments are closed.