وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ راولپنڈی میں دل کے اسپتال میں زیر علاج ہیں

50 / 100

فوٹو : سوشل میڈیا

راولپنڈی: وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ راولپنڈی میں دل کے اسپتال میں زیر علاج ہیں، زیادہ تر لوگوں کو ان کے علیل ہونے خبر سوشل میڈیا پر تصویر دیکھ کر ہوئی ہے.

ذرائع کے مطابق رانا ثناء اللہ ایک دو دن مزید زیر علاج رہ سکتے ہیں جہاں ان کے مزید کچھ ٹیسٹ لئے جارہے اور ضروری طبی امداد مہیا کی جا رہی ہے.

سوشل میڈیا پر ان کی بیماری کے حوالے سے تشویشناک خبریں سامنے کے بعد خود رانا ثناء اللہ نے اپنی بیماری کے حوالے سے آڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں اپنی صحت سے متعلق بتایا ہے.

اے ایف آئی سی راولپنڈی سے آڈیو پیغام میں وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ میں بالکل خیریت سے ٹھیک ٹھاک ہوں، چھوٹے موٹے چیک و پروسیجر کیلیے ہسپتال آیا تھا.

انھوں نے بتایا کہ میں روبہ صحت ہوں انشااللہ ایک آدھ دن میں آپ کے درمیان ہوں گا، ہسپتال میں رش کرنے کی ضرورت نہیں اتوار تک گھر آجاوں گا.

ان کا کہنا تھا کہ میرے دوست اور چاہنے والے آپریشن تھیٹر میں میری تصویر دیکھ کر پریشان ہوئے، کافی عرصہ پہلے میری 2004 میں ہارٹ سرجری ہوچکی ہے.

رانا ثناء اللہ کہتے ہیں کہ دو تین سال بعد چیک آپ اور پروسیجر ضروری ہوتا ہے اور اسی سلسلے میں میں اسپتال آیا ہوں اور ڈاکٹرز مجھے دیکھ رہے ہیں.

Comments are closed.