وزیراعظم شہبازشریف کو برطانوی عدالت کا مزید وقت دینے سے انکار

52 / 100

فوٹو: فائل

لندن: وزیراعظم شہبازشریف کو برطانوی عدالت کا مزید وقت دینے سے انکار،میری عدالت میں وزیراعظم اور عام آدمی برابرہے،مصروفیت بتانے پر جج کے ریمارکس۔

  برطانوی میڈیا کے مطابق یہ مقدمہ برطانوی اخبار ڈیلی میل کے دفاع کا جواب دینے سے متعلق ہے جس میں شہبازشریف نے جواب جمع کرنا ہے۔

شہبازشریف کے وکلاوکلا نے عدالت سے جواب جمع کرانے کے لیے مزید وقت مانگا تھا تاہم عدالت نے شہباز شریف کو مزید وقت دینے سے انکار کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق وکلا کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان مصروف ہیں، جواب کے لیے مزید وقت دیا جائے،جج جسٹس میتھیو نیکلن نے ریمارکس دیے کہ میری عدالت میں وزیراعظم اور عام آدمی برابر ہیں۔

شہباز شریف اور ان کے داماد علی عمران تاحال ڈیلی میل کے دفاع کا جواب نہیں دے سکے، جبکہ ڈیلی میل نو بار عدالت سے تاریخ لے چکا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگرشہبازشریف عدالتی نوٹس کا جواب نہ دے سکے تو انھیں ڈیلی میل کی قانونی فیس ادا کرنا ہو گی۔

Comments are closed.