نوازشریف کو شہبازشریف حکومت نے سفارتی پاسپورٹ جاری کر دیا

50 / 100

فوٹو : فائل

اسلام آباد: نوازشریف کو شہبازشریف حکومت نے سفارتی پاسپورٹ جاری کر دیا ، میڈیا رپورٹس میں حکومتی ذرائع سے یہ خبر سامنے آئی کہ دفتر خارجہ نے اس کی باضابطہ منظوری دی ہے.

حکومتی ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق وزارت خارجہ کی حتمی منظوری کے بعد حکومت نے نوازشریف کو آئندہ پانچ سال کیلیے پاسپورٹ جاری کیا ہے.

اس حوالے سے ایکسپریس نیوز کے مطابق نواز شریف کو پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کے آفس سے اُن کے پتے پر پاسپورٹ بھجوایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ عدالتوں میں اشتہاری ہونے کی وجہ سے پی ٹی آئی کی سابق حکومت نے نوازشریف کا پاسپورٹ منسوخ کردیا تھا اور پھر عمران خان نے تجدید شدہ پاسپورٹ جاری کرنے سے انکار کردیا تھا.

نوازشریف جیل میں قید کاٹ رہے تھے کہ بیمار ہونے پر حکومت و عدالت کی اجازت سے 4 ہفتے کیلئے لندن گئے تھے تاہم اس کے بعد واپس آئے، اب انھیں سفارتی پاسپورٹ دے دیا گیا ہے.

اس سے قبل حکومت نے نواز شریف کو رواں سال ہی عام پاسورٹ جاری کیا تھا، قواعد و ضوابط کے مطابق سابق صدور اور سابق وزرائے اعظم سفارتی پاسپورٹ رکھنے کا حق رکھتے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے بعض رہنما کئی بار یہ دعوے کر چکے ہیں کہ نوازشریف دسمبر میں پاکستان واپس آجائیں گے، تاہم موجودہ حکومت کی غیر یقینی کے سبب نوازشریف واپس نہیں آئے.

خاندانی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ سابق وزیراعظم کو سفارتی پاسپورٹ مل گیا ہےوزیراعظم شہباز شریف کی لندن میں نواز شریف سے ملاقات بھی ہوئی ہے.

لندن میں نوازشریف سے ملاقات میں مریم نواز، خواجہ آصف، ملک احمد خان، سلیمان شہباز اور حسین نواز بھی شریک تھے،لیگی رہنماؤں کی ملاقات تقریباًساڑھےتین گھنٹےجاری رہی۔

Comments are closed.