ملک بھر میں میڈیکل و ڈینٹل کالجوں میں داخلوں کے لیے 13نومبر کوایم ڈی کیٹ ٹیسٹ ہوگا

55 / 100

فائل:فوٹو

کراچی: ملک بھر میں میڈیکل و ڈینٹل کالجوں میں داخلوں کے لیے 13نومبر کوایم ڈی کیٹ ٹیسٹ ہوگا۔امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ایک گھنٹہ پہلے ٹیسٹ مراکز میں ایڈمٹ کارڈ کے ہمراہ پہنچیں۔

کراچی سمیت ملک بھر میں میڈیکل و ڈینٹل کالجوں میں داخلوں کے لیے 13نومبر کوایم ڈی کیٹ ٹیسٹ ہوگا، تحریری ٹیسٹ کا دورانیہ ساڑھے 3 گھنٹے ہوگا ٹیسٹ صبح 11 بجے شروع ہوکر ڈھائی بجے ختم ہوگا۔

تحریری ٹیسٹ میں امیدواروں کے لیے موبائل فون اور کسی بھی قسم کی الیکٹرانک گھڑی یا ڈیوائس لانا ممنوع ہے کراچی میں تحریری ٹیسٹ ڈاو? یونیورسٹی کے اوجھا کیمپس اور این ای ڈی یونیورسٹی میں منعقد کیے جائیں گے۔

امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ایک گھنٹہ پہلے ٹیسٹ مراکز میں ایڈمٹ کارڈ کے ہمراہ پہنچیں، ٹیسٹ میں بیرون ممالک پاکستان و غیر ملکی 462 امیدوار بھی شرکت کریں گے.

پاکستان میڈیک کونسل کی چیف کواڈینٹر جواد امین خان نے ایکسپریس کو ٹیسٹ کی تفصیلات بتاتے ہوئے بتایا کہ تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، اندورون سندھ میں تحریری ٹیسٹ حیدرا?باد کی جامشورو یونیورسٹی میں ہونگے جبکہ یہ ٹیسٹ نواب شاہ میں بلاول اسپورٹس کمپلکس اور خیرپور میں بھی منعقد کیے جایں گے۔

انہوں نے کہا کہ تمام امیدواروں کو ایڈمٹ کارڈ ان کے گھر کے پتوں پر ارسال کردیے گئے ہیں ان کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر 204253 امیدواروں نے رجسٹریشن کرائی ہے جس میں سندھ سے 43994، پنجاب میں 83142، اسلام آباد میں 17825، خیبرپختونخواہ میں 46229، بلوجستان میں 9238، گلگت میں 645، آزاد کشمیر 2718 جبکہ بیرون مملک سے 462 امیدواروں نے رجسٹریشن کروائی ہے۔

جواد امین نے مزید بتایا کہ سندھ میں ہونے والے امتحانی مراکز کا منگل کو دورہ کیا اور امیدواروں کے والدین کے بیٹھنے اور پانی کی فراہمی کا بھی یقینی بندوبست کیا گیا۔

یاد رہے کہ ملک بھر میں سیلابی صورتحال کی وجہ سے میڈیکل و ڈینٹل کالجوں میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس میں داخلوں کے لیے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ 2 ماہ تاخیر کے بعد ہورہا ہے، صوبہ سندھ میں یہ ٹیسٹ 13 نومبر کو بیک وقت لیے جائیں گے۔

Comments are closed.