عمران خان ہماری ریڈ لائن ، آخری سانس تک لڑے گا،شہباز گل

45 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما ء شہباز گل نے کہا ہے کہ عمران خان اپنے آخری سانس تک لڑے گا۔ حقیقی آزادی کی جنگ جاری رہے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں شہبازگل نے کہاکہ عمران خان ہماری ریڈ لائن ہیں۔ آج وہ ریڈ لائن کراس کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

لانگ مارچ کے کنٹینر پر پی ٹی آئی قیادت پر فائرنگ کے واقعے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ آپ عمران خان کو ابھی جانتے نہیں، وہ آخری سانس تک لڑے گا اور اس کی قوم بھی آخری سانس تک لڑے گی۔

انہوں نے مزید کہاکہ یہ مارچ ہر صورت جاری رہے گا حقیقی آزادی کی جنگ جاری رہے گی۔

Comments are closed.