پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی ‘اگر مگر’ اب بھی برقرار ہے

50 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد: پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی ‘اگر مگر’ اب بھی برقرار ہے، بنگلہ دیش کے انڈیا کے ہاتھوں5 رنز سے شکست کے باوجود پاکستان کی امید کادیا روشن ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اگرمگر برقرار رکھنے کےلئے اپنے دونوں میچز جیتنا ضروری ہیں کیونکہ جیت کی صورت میں ہی امید قائم رکھی جاسکتی ہے۔

بظاہر جنوبی افریقہ اور بھارت ٹکٹ کٹوا چکے ہیں سیمی فائنل کا مگر کرکٹ اتفاقات کا کھیل ہے، اگر پاکستان نیدر لینڈ سے اور انگلینڈ ائر لینڈ سے ہار سکتا ہے تو پھر بھارت زمبابوے اور جنوبی افریقہ نیدرلینڈ سے بھی ہار سکتاہے۔

بھارت اور جنوبی افریقہ کی ہار کی صورت میں پاکستان سیمی فائنل کی دوڑ میں واپس آجائے گا،دونوں کے آئندہ میچز آسان اور چھوٹی ٹیموں سے ہیں اس لئے اپ سیٹ کے امکانات کم ہیں۔

ایک اور صورت جنوبی افریقہ اور نیدرلینڈ کا میچ بارش سے متاثر ہونے کی صورت میں بھی جنوبی افریقہ کا ایک پوائنٹ ضائع ہونے کی صورت میں پاکستان کے دونوں میچز جیتنے کی صورت میں پوائنٹس برابرہوجائیں گے۔

رولز کے مطابق ایسی صورت میں میچز کی جیت پر فیصلہ ہوگا اورپاکستان جنوبی افریقہ سے آگے ہو سکتاہے، لیکن جنوبی افریقہ اور نیدرلینڈ کے میچ میں تاحال موسم صاف بتایا جارہا ہے۔

اب تک کے پوائنٹ ٹیبل کے مطابق بھارت نے4 میچز کھیلے 3 جیتے 6 پوائنٹس، جنوبی افریقہ 3 میچز 5 پوائنٹس، پاکستان 3 میچز میں2 پوائنٹس ہیں، بھارت کاایک اور پاکستان اور جنوبی افریقہ کے دو، دومیچز باقی ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بدھ کو بنگلا دیش کی بھارت کے خلاف شکست نے پاکستان کے سفر کو مشکل بنادیا، بنگلہ دیش بارش سے پہلے اچھی پوزیشن میں تھا لیکن ڈک لوئس سسٹم کے تحت ان کے جیتنے کااعلان کرنے کی بجائے پونے گھنٹے انتظارکیاگیا۔

Comments are closed.