فتنہ خان نے چھپ کر آرمی چیف کو تاحیات توسیع کی پیشکش کی، مریم نواز

نوازشریف کو اب بھی این آر او نہیں مل رہا

52 / 100

لندن: مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز نے کہا ہے فتنہ خان نے چھپ کر آرمی چیف کو تاحیات توسیع کی پیشکش کی، مریم نواز کا کہنا تھا جب اس نے ملاقات اور پیشکش کی تو خود کے اپنے لوگوں کو پتہ نہیں تھا۔

لندن میں نیوزکانفرنس میں مریم نواز نے کہا کہہ نواز شریف کو تو اب بھی این آر او نہیں مل رہا، ابھی تو مزید سچ سامنے آئیں گے، عمران خان نے سوچا تھا پریشرکے ذریعے جلدی الیکشن کروالیں گے، اس کا ہدف آرمی چیف کی تعیناتی ہے، آرمی چیف کی تقرری کا اختیار شہبازشریف کریں گے۔

مریم نوازکا کہنا ہےعمران خان پارٹ ٹائم لانگ مارچ کررہاہے،مارچ 3 بجے شروع ہوتا ہے 2 گھنٹے بعد ختم ہو جاتا ہے اور وہ خود پھر دوڑ پڑتا ہے لاہور کی طرف،ایسا اس لئے ہو رہا ہے کہ لوگ لانگ مارچ میں دلچسبی نہیں لے رہے۔

مریم نواز عمران خان ملکی سلامتی داؤ پر لگانا چاہتاہے، عوام کو عمران خان کا اصل چہرہ معلوم ہو گیاہے،مریم نواز عمران خان کی نام نہاد 22سالہ جدوجہد غلامی پر مشتمل ہے،مریم نواز عمران خان اپنے پارٹی کے لوگوں سے بھی جھوٹ بولتارہا،مریم نواز نواز شریف کو ملی بھگت سے سزائیں دی گئیں۔

مریم نواز نے کہا اس کی 22 سالہ جدوجہد پرویز مشرف، ظہیرالاسلام سے شروع ہوئی، ان کا سارا تکیہ انہیں پر دار و مدارہے، اس کو پتا ہونا چاہیے، آرمی چیف کی تقرری کا اختیار شہبازشریف کریں گے، اس کوپتا ہے آخری کارڈ بھی ہاتھ سے نکل گیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ چار سال میں مہنگائی عروج پر چلی گئی،مریم نواز چارسالوں میں معیشت کوتباہ کردیا گیا، اب عوام کے ٹیکس کا پیسہ لانگ مارچ پر لگایا جارہا ہے،مریم نواز عمران خان کےجرائم کی فہرست بہت طویل ہے، فتنے نے آج تک جھوٹ کے سواکچھ بولا ہی نہیں۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے مزید کہا کہ4 سال میں ملک کے قرضے کہاں چلے گئے، جو اس نے حالات پیدا کیے اس شخص کو تو سڑک پر ہی نہیں نکلنا چاہیے تھا۔ چار سال میں معیشت کو تباہ کر دیا گیا، لانگ مارچ کے دوران نجی ٹی وی کی صحافی صدف نعیم کی شہادت پر افسوس ہے۔

لیگی نائب صدر نے کہا کہ یہ ابھی بھی وہی اسٹیبلشمنٹ ڈھونڈ رہا ہے جو اس کے کان اورآنکھیں بن جائیں، آج سنا ہے لانگ مارچ سارا دن گوجرانوالہ میں ہی ہوگا، گوجرانوالہ کے عوام سے کہوں گی وہ گھنٹہ گھرکی حفاظت کریں وہاں پرگھڑی چور پھررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ اتنے سنگین جھوٹ بولتا ہے، ڈی جی آئی ایس آئی کو خاموشی توڑ کر پریس کانفرنس میں سچ سامنے لانا پڑا، اس کے جھوٹ سے قوم اور ملک کونقصان ہوا، رات کے اندھیرے میں پاؤں اوردن کے اُجالے میں تنقید کرتا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ کہتا ہے اسے اسٹیبلشمنٹ نے بتایا یہ چور ہیں، یہ بات صرف عمران نہیں کچھ صحافیوں نے بھی کی تھی، اس سے بڑا ثبوت نوازشریف کی بے گناہی کا نہیں ہو سکتا جوعمران نے خود رکھا، ارشد ملک مرحوم نے بھی بہت سنگین انکشافات کیے تھے، ارشد ملک نے کہا تھا نوازشریف کو سزا دلوائی گئیں تھی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے جھوٹوں کی قلعی کھل رہی ہے، نواز شریف کو این آر او نہیں مل رہا، ابھی تو مزید سچ سامنے آئیں گے، یہ توٹپ آف دی برگ (یہ تو ابھی معاملے کا آغاز) ہے، نواز شریف کو آج الیکشن لڑنے کا چیلنج کر رہے ہو، آر ٹی ایس بند کر کے بھی تم نہیں جیت سکے تھے۔

ان کا کہنا تھا اپنی ہی چھوڑی ہوئی سیٹیوں میں کمی آ جاتی ہے، نواز شریف کو تو ابھی لیول پلائنگ فیلڈ ہی نہیں ملی، تمہارا لیول اس دن سامنے آئے گا جب نوازشریف سامنے آئے گا وہ دن دور نہیں، ججزکے ریمارکس ہے نواز شریف کا کوئی قصور نہیں۔

انھوں نے مشورہ دیا کہ انتظار کرو، اسٹیبلشمنٹ نے تمہیں چور کا بتا دیا کیا تمہیں ہیروں کے سیٹ، گھڑیاں بیچنے کا اسٹیبلشمنٹ نے کہا تھا؟کل اس نے ڈھٹائی سے جھوٹ بولا کہ وہ نااہل نہیں، عدالت کو اس کے جھوٹ کا نوٹس لینا چاہیے، بھان متی کا کنبہ اس نے پارٹی میں اکٹھا کیا ہوا ہے۔

Comments are closed.