عمران خان شہید خاتون صحافی صدف نعیم کے گھر آمد،اہلخانہ سے تعزیت ،والدہ آبدیدہ ہو گئیں

45 / 100

فوٹو:سوشل میڈیا

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان گزشتہ روزجاں بحق ہونے والی خاتون صحافی کے گھر پہنچ گئے چیئرمین ی ٹی آئی نے اہلخانہ سے تعزیت کی۔

عمران خان نے لانگ مارچ کی کوریج کے دوران حادثے میں جاں بحق ہونے والی خاتون صحافی صدف نعیم کے گھر جا کر ان کے خاندان والوں سے ملاقات کی۔

عمران خان نے صدف نعیم کی والدہ اور بچوں سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ مرحومہ کی مغفرت کرے اور آپ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔عمران خان تعزیت کے بعد کامونکی روانہ ہوگئے۔

یادرہے کہ خاتون صحافی صدف نعیم گزشتہ روز لانگ مارچ کی کوریج کررہی تھیں کہ کنٹینر کے نیچے آکر جاں بحق ہوگئی تھیں۔

Comments are closed.