خاتون صحافی صدف نعیم کو رات گئے سپرد خاک کر دیا گیا

50 / 100

فوٹو : فائل

لاہور: خاتون صحافی صدف نعیم کو رات گئے سپرد خاک کر دیا گیا، وہ گزشتہ روز تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران سادھوکی کے قریب عمراں خان کے کنٹینر کے نیچے آ کر جاں بحق ہو گئی تھیں.

نجی ٹی وی کی خاتون صحافی صدف نعیم
کی نماز جنازہ اچھرہ میں ادا کی گئی جسکے بعد انہیں لاہور کے میانی صاحب قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔

نماز جنازہ میں پی ٹی آئی، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے رہنماوں کے علاوہ پریس کلب کے عہدیداروں اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

صدف نعیم سادھوکی کے قریب جی ٹی روڈ پر کنٹینر کے نیچے آ کر جاں بحق ہو گئیں تھیں، وہ لانگ مارچ کے قافلے کے ساتھ ساتھ چلتی رہیں اور اس دوران کنٹینر کے ساتھ ساتھ بھاگتی ہوئی بھی نظر آئیں۔

حادثے کے بعد عمران خان اپنے کنیٹنر سے اتر کر آئے اور لانگ مارچ اگلے روز تک موخر کرنے کا اعلان کیا۔عمران خان نے صدف نعیم کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے انکی مغفرت اور خاندان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

خاتون صحافی صدف کے جاں بحق ہونے کی خبر جب انکے گھر پہنچی تو اہل خانہ غم سے نڈھال ہو گئے انکے والد کا کہنا تھا کہ کچھ سمجھ نہیں آ رہا یہ کیا ہو گیا۔

صدف گزشتہ 12 سال سے صحافت سے منسلک تھیں، انکا ایک بیٹا اور بیٹی ہیں جبکہ تین بہنوں اور ایک بھائی میں انکا دوسرا نمبر تھا.

Comments are closed.