حکومتی اتحاد کو پاڑہ چنارمیں بھی عمران خان نے شکست دے دی

52 / 100

پاڑہ چنار: حکومتی اتحاد کو پاڑہ چنارمیں بھی عمران خان نے شکست دے دی، چیئرمین تحریک انصاف 20 ہزار748 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔

این اے 45 ضلع کرم میں پاکستان تحریک انصاف کے مدمقابل پی ڈی ایم کے حمایت یافتہ جمعیت علمائے اسلام ف کے امیدوارجمیل خان تھے۔

حکمران اتحاد کے مشترکہ امیدوارجمیل خان 12 ہزار708 ووٹ لے سکے اور یوں مولانا فضل الرحمان کی جماعت کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے والے جمل خان کو تقریباً ساڑھے7 ہزار کے فرق سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

حالیہ ضمنی انتخابات میں عمران خان پہلے ہی 6 نشستوں پر کامیاب ہوچکے تھے یہ ضمنی انتخابات میں ان کی ساتویں فتح ہے اور 13 جماعتوں پر مشتمل ملک بھر کی سیاسی جماعتیں اکٹھی ہو کر بھی مسلسل ہاررہی ہیں۔

پاڑہ چنار میں کامیابی کے بعدپاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے جیت کی خوشی میں بھنگڑے ڈالے اور جشن منایا اس موقع پر عمران خان زندہ باد کے نعرے بازی ہوتی رہی۔

Comments are closed.