بھارت جنوبی افریقہ کے خلاف اہم میچ آسانی سے ہارگیا

52 / 100

فوٹو : آئی سی سی

پرتھ : بھارت جنوبی افریقہ کے خلاف اہم میچ آسانی سے ہارگیا، بیٹنگ کےلئے مشہور بھارتی سائیڈ نو وکٹوں کے نقصان پر ایک سو تینتیس رنز پر آوٹ ہوئی پھرفیلڈنگ بھی ناقص کرکے خود بھی ہارے اور پاکستان کی مشکلات میں بھی اضافہ کردیا.

بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی، راہول 9، شرما15 اور ویرات کوہلی 12 رنز بنا کر آوٹ ہوئے، سوریا کمار یادو کی مزاحمت بھی68 رنز پر ختم ہوئی ۔

بھارت کا باقی کوئی کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوا،جنوبی افریقہ کی طرف سے نگیدی نے4 اور پارنل نے3 کھلاڑی آوٹ کئے،نگیدی کو پلیئر آف دی میچ قرار دیاگیا.

جنوبی افریقہ نے مشکل آغاز کے باوجود ایکس سو چونتیس رنز کاہدف آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا،جنوبی افریقا کے ایڈن مارکرم نے 52 اور ڈیوڈ ملرنے 59رنز بنائے۔

بھارتی ہار سے پاکستان کے سیمی فائنل کھیلنے کی امیدیں ماند پڑ گئی، بھارتی میڈیا پہلے ہی اپنی ٹیم کو ہارنے کا مشورے دے رہا تھا تاکہ پاکستان کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سفر تمام ہوسکے۔

Comments are closed.