ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، پاکستان نے نیدرلینڈر کو 6وکٹوں سے ہرا دیا

53 / 100

فوٹو : ای ایس پی این

پرتھ: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، پاکستان نے نیدرلینڈر کو 6وکٹوں سے ہرا دیا ، 92 رنز کا ہدف پاکستان نے 14 اوور میں حاصل کیا، شاداب 4 اور افتخار 6 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے.

محمد رضوان 49، بابراعظم 4،فخر زمان 20 اور شان مسعود 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، نیدرلینڈ کی طرف سے گلیور نے 2 اور وین نے ایک وکٹ حاصل کی، ہدف کے تعاقب میں پاکستان رن ریٹ کی ضرورت ہونے کے باوجود سست بیٹنگ کی.

اس سے قبل آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم میچ میں  نیدرلینڈزنے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکسانی باولرز حاوی رہے، نیلدر لینڈ کی طرف سےکولن اکرمین 27 اورایڈورڈ 15 رنز بنا کر نمایاں رہے باقی کوئی کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکا۔

پاکستان کی طرف سے شاداب نے 3، وسیم2 ، حارث روف، شاہین اور نسیم شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ایک کھلاڑی رن آوٹ ہوا۔

پاکستان ٹیم میں آج کے میچ کےلئےایک تبدیلی کی گئی ہے، مڈل آرڈر بیٹرمسلسل ناکام ہونے والے حیدر علی کی جگہ فخر زمان پلیئنگ الیون کا حصہ بن گئے ہیں۔

جاری ہے

Comments are closed.