ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لئے تشکیل دی گئی ٹیم کینیا روانہ

45 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد:کینیا میں سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کیتحقیقات کے لئے ڈائریکٹرایف آئی اے اطہر وحید کی سربراہی میں تشکیل دی گئی ٹیم کینیا روانہ ہوگئی ٹیم کینیا میں ارشد شریف قتل کی تحقیقات کرکے حقائق کا تعین کرے گی

وزیر اعظم میاں شہباز شریف کے احکامات پر وزارت داخلہ کی جانب سے کینیا میں پراسرار طور پر قتل کیے جانے والے سینئر صحافی و اینکر پرسن ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات و حقائق کا تعین کرنے کے لیے ڈائریکٹر ایف آئی اے اکیڈمی اطہر وحید اور ڈپٹی ڈائریکٹر انٹیلی جنس بیوروعمر شاہد حامد پر مشتمل دو رکنی تشکیل دی گئی تحقیقاتی ٹیم جمعہ کی صبح کینیا کے لیے روانہ ہوگئی ہے ۔

ٹیم کے سربراہ ڈائریکٹر ایف آئی اے ہیڈکواٹراطہر وحید قطر ائیرلائن کی پرواز نمبر 615 کے ذریعے اسلام آباد ائیرپورٹ سے دوحا روانہ ہوئے جبکہ تحقیقاتی ٹیم کے دوسرے ممبر ڈپٹی ڈائریکٹر انٹیلی جنس بیورو عمر شاہد حامد کراچی سے دوحہ قطر کے لیے روانہ ہوئے تحقیقاتی ٹیم کے دونوں ممبران دوحہ میں اکٹھے ہوجائیں گے اور قطر ائیرویز کی پرواز نمبر 1341 کے ذریعے اکٹھے نیروبکینیا روانہ ہوجائیں گے۔

وزارت خارجہ اور کینیا میں پاکستانی سفارت خانہ تحقیقاتی ٹیم کو کینیا میں قیام کے دوران سہولیات و معاونت فراہم کرنے کا پابند ہوگاتحقیقاتی ٹیم کینیا میں ارشد شریف کے پہنچنے، وہاں رہائش کہاں اور کس کے ساتھ اختیار رکھی سمیت وہاں پیش آنے والے حالات و واقعات بارے تحقیقات کرے گی۔

اسی طرح تحقیقاتی ٹیم ارشد شریف کی کینیا میں پوسٹ مارٹم رپورٹ، گاڑی جس پر وہ سوار تھے کا جائزہ لیکر وہاں کی پولیس ٹیم سے ملے گی اورارشد شریف کے ٹریول ریکارڈ کا بھی جائزہ لے گی ۔

ذرائع کے مطابق تحقیقاتی ٹیم کا کینیا میں تحقیقات کے لیے قیام کا دورانیہ دو ہفتے بھی ہوسکتا ہے۔

Comments are closed.