فیصل واوڈا کی تحریک انصاف  نے رکنیت معطل کردی،شوکازنوٹس جاری

48 / 100

فوٹو: فائل

کراچی : فیصل واوڈا کی تحریک انصاف  نے رکنیت معطل کردی،شوکازنوٹس جاری کردیا گیاہے، انھیں پارٹی پالیسی کی مخالفت پر نوٹس جاری کیاگیاہے۔

تحریک انصاف کے رہنمافیصل واوڈا کو پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی نے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ان کی پارٹی رکنیت معطل کردی۔

علی زیدی نے کہا کہ فیصل واوڈا کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کردیا گیا اور ان کو دو روز میں اپنی حالیہ پریس کانفرنس کے حوالے سے جواب جمع کرانے کی ہدایت دی گئی ہے۔

فیصل واوڈا کو جاری کئے گئے اظہار وجوہ نوٹس کے متن میں لکھا گیا ہے کہ آپ کی پارٹی رکنیت کیوں نہ منسوخ کردی جائے، اس بات جواب 2دن میں دیں۔

تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی نے فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہا کہ یہ واضح ہے کہ امپورٹڈ حکومت نے ان کو لانچ کیا ہے

علی زیدی نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ فیصل واوڈا نے ہمارے لانگ مارچ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی دلچسپ بات یہ ہے کہ پی ٹی وی سمیت تمام چینلز نے بھی پریس کانفرنس دکھائی۔

واضح رہے فیصل واوڈا اپنی پریس کانفرنس میں انکشاف کیا تھا کہ ارشد شریف کے قتل کی سازش پاکستان میں ہوئی، آنے والے چند دنوں میں نام دے دوں گا۔

انہوں نے کہا کہ صحافی ارشد شریف کے ساتھ کھڑا ہوں اور کھڑا رہوں گا ان کا قتل کوئی حادثہ نہیں ہے ان کا موبائل فون، لیپ ٹاپ اور کوئی شواہد نہیں ملیں گے کیونکہ شواہد مٹا دیے گئے ہیں۔

انھوں نے پاکستان تحریک انصاف کے اعلان کئے گئے لانگ مارچ کو خونی مارچ قراردیااور کہا کہ اس میں عام لوگوں کے ساتھ کئی اہم لوگوں کی جانیں جاسکتی ہیں۔

Comments are closed.