نیوکلیئر ٹیکنالوجی 20 ویں صدی کی سب سے اہم دریافت ہے، خرم دستگیر

58 / 100

اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر خان نے کہا ہے نیوکلیئر ٹیکنالوجی 20 ویں صدی کی سب سے اہم دریافت ہے، خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ اس کا مثبت استعال بھی ہے اور منفی بھی۔

اسلام آباد میں نیوکلیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام ایپلی کیشن آف نیوکلیئر ٹیکنالوجی کی تین روزہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، وزیرتوانائی نے تیسرے روز اختتامی سیشن سے بطور مہمان خصوصی خطاب کیا۔

نیوکلیئر ٹیکنالوجی سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے خرم دستگیرکہا کہ یہ دو دھاری تلوار ہے جس کو تباہی کےلئے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے اورسود مند مقاصدکےلئے بھی۔

انھوں نے دوسری جنگ عظیم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ناگاساکی اورہیروشیما پر غیر ذمہ دارانہ حملے میں لاکھوں جانیں ضائع ہوئیں۔

کانفرنس کے پہلے روز مشاہد حسین سید مہمان خصوصی تھے،کانفرنس کا مقصد پائیدار سماجی و اقتصادی ترقی کے حصول کے لیے سائنس کے مختلف شعبوں میں جوہری پرامن استعمال کو اجاگر کرنا تھا۔

کانفرنس میں اڑتیس لیکچرز ہوئے ، ویبنارز میں بین الاقوامی سائسندانوں نے بھی پرامن مقاصد کے استعمال کے مختلف پہلووں کو اجاگر کیا۔

کانفرنس میں قومی اور بین الاقوامی سائنسدانوں سمیت مختلف پس منظر سے تعلق رکھنے والے دانشوروں نے شرکت کی۔

کانفرنس کے سیکرٹری وقار احمد بٹ نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔ پاکستان نیوکلیئر سوسائٹی کے صدرڈاکٹر محمد طاہر خلیق نے کانفرنس میں تعارفی کلمات کہے اور سوسائٹی کے حوالے سے تفصیلات بتائیں۔

کانفرنس کے افتتاحی سیشن کے مہمان خصوصی سینیٹر مشاہد حسین سید تھے انھوں نے اپنے خطاب میں پاکستان کے اس عزم کااعادہ کیا کہ پاکستان ایٹمی ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال کا حامی ہے۔

Comments are closed.