عمران خان نے جمعہ کو لاہور سے لانگ مارچ شروع کرنے کااعلان کردیا

لاہور میں پریس کانفرنس

50 / 100

فوٹو: اسکرین گریب

لاہور: چیئرمیان پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے جمعہ کو لاہور سے لانگ مارچ شروع کرنے کااعلان کردیا ہے ان کا کہنا تھا کہ لاہور کے لبرٹی چوک سے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ شروع کریں گے۔

عمران خان نے لاہور میں پریس کانفرنس میں لاہور سے شروع کرنے کااعلان کیا اور کہا کہ ‘لبرٹی میں 11 بجے ہم جمع ہوں گے پھر وہاں سے اسلام آباد کی طرف مارچ شروع ہوگا۔

عمران خان نے کہا کہ ‘مجھے کہا گیا کہ آپ غیرذمہ دار ہیں ملک بڑی مشکل میں ہے، اس مشکل وقت میں احتجاج کر رہے ہیں’۔

انھوں نے کہا کہ میں مزاکرات سے پیچھے نہیں ہٹتا اور بات چیت کاحامی ہوں لیکن یہ انتخابات میں نہیں جارہے مجھے پتہ ہے ان کا پالتو الیکشن کمیشن ہے پھر بھی ضمنی الیکشن ہارے ہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے سینئر صحافی ارشد شریف کو دھمکیاں ملنے پر کہاباہر چلے جاو، عمران خان کا کہنا ہے کہ سینئر صحافی کا قتل ٹارگٹ کلنگ ہے۔

اس سے پہلے سابق وزیراعظم نے پشاور میں وکلاء کنونشن سے خطاب میں کہا کہ یہ پاکستانی تاریخ کا وہ مرحلہ ہے جس میں مجھے وکلا برادری کی ضرورت ہے۔

انھوں نے کہاصحافت میں سب سے زیادہ عزت میں ارشد شریف کی کرتا تھا، انسان اور جانوروں کے معاشرے میں فرق صرف انصاف کا ہے، انسانی معاشرہ تب بنتا ہے جب کمزور کو طاقتور سے تحفظ ملے۔

عمران خان نے ایک بار پھر کہا کہ طاقتور چوری کرے تو این آر او،کمزور چوری کرے تو جیل میں جاتا ہے،ارشد شریف حق اور سچ پر کھڑا ہوتا تھا،ضمیر کا سودا نہیں کرتا تھا۔

کہا کہ جب قوم اچھائی اور برائی میں فرق کرنا ختم کرتی ہے تو تباہ ہوجاتی ہے، ارشد شریف کسی مافیا کونہیں بخشتا تھا، ارشد شریف کسی مافیا کونہیں بخشتا تھا، جہاد مسلمانوں پر فرض ہے،جہاد میں آپ ظلم کا مقابلہ کرتے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا ارشد شریف کو نامعلوم نمبروں سے دھمکیاں آئیں،مجھے معلومات آئیں کہ ارشد شریف کو مارنے لگے ہیں، ارشد شریف کو کہا تم ملک سے باہر چلے جاو، ان کی ٹارگٹ کلنگ کی گئی۔

اعظم سواتی کا ذکر کرتے ہوئے کہا اعظم سواتی کو بند کمرے میں برہنہ کرکے تشدد کیا گیا، ارشد شریف کو پتہ تھا اس کی جان خطرے میں ہے،اس کے باوجود یہ راہ حق سے پیچھے نہیں ہٹا۔

انھوں نے کہا اسلام آباد میں ایک ڈرٹی ہیری آگیا ہے، جس مرحلے پر ملک کھڑا ہے ،یہ آپ سب کے لئےچیلنج ہے، میں ان کے سامنے نکلوں گا،فیصلہ کیا ہے جب تک زندہ ہوں ظالموں کا مقابلہ کروں گا۔

یاد رکھیں اللہ نے کسی کو نیوٹرل رہنے کی اجازت نہیں دی، میں 26سال پہلے اس ملک میں انصاف قائم کرنے کیلئے نکلا تھا اور آج بھی اسی لئے متحرک ہوں۔

Comments are closed.