پاکستان سمیت دنیا کے متعدد ممالک میں واٹس ایپ سروس بحال

50 / 100

فائل:فوٹو

پاکستان سمیت دنیا کے متعدد ممالک میں واٹس ایپ سروس بحال ہوگئی۔واٹس ایپ سروس تقریباًڈیڑھ گھنٹہ متاثررہی ۔

سماجی رابطوں کی مقبول ترین ایپلیکیشن واٹس ایپ کی سروسز تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ متاثر رہیں، جس کی وجہ سے صارفین کو رابطوں اور ضروری امور کی انجام دہی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

واٹس ایپ کی مالک میٹا کمپنی کے ترجمان نے یہ بیان ضرور جاری کیا تھا کہ واٹس ایپ سروس جلد از جلد بحال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ تاہم واٹس ایپ بند ہونے کی کوئی وجہ تاحال سامنے نہیں آئی اور کمپنی نے بھی وجہ کے بارے میں کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا ہے۔

سوشل میڈیا سائٹس کے ڈاوٴن ہونے پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ڈاوٴن ڈٹیکٹر نے بھی واٹس ایپ سروس متاثر ہونے کی تصدیق کی ہے۔

صارفین کی جانب سے واٹس ایپ نہ چلنے کی شکایات سامنے آرہی تھیں جس کے نتیجے میں انہیں رابطوں اور ضروری امور کی انجام دہی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

صارفین کا کہنا تھا کہ نہ ہی ان باکس اور نہ ہی گروپس میں پیغامات، تصاویر، ویڈیوز اور دیگر فائلز ارسال ہورہی ہیں، واٹس ایپ بند ہونے کی کوئی وجہ تاحال سامنے نہیں آئی اور کمپنی نے بھی اس بارے میں کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا ہے۔

علاوہ ازیں وہ صارفین جو واٹس ایپ کا ڈیسک ٹاپ ورژن استعمال کر رہے ہیں انہیں فون سے ایپ کنیکٹ کرنے میں بھی مسائل پیش آئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں تین بڑی سوشل میڈیا سروسز فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ ایک ساتھ بند ہوگئے تھے جس کی وجہ سے کروڑوں صارفین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

Comments are closed.