جب کریمنل قانون بناتے ہیں تو انصاف کا مذاق اْڑتا ہے،شیخ رشید

45 / 100

فائل:فوٹو

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزرا کی موجودگی میں ریاستی اداروں کے خلاف نازیبا نعرے سوالیہ نشان ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ میں شیخ رشید نے کہاکہ جب کریمنل قانون بناتے ہیں تو انصاف کا مذاق اْڑتا ہے۔ مانگے تانگے کے بیرون ملک دوروں سے کچھ امداد نہیں ملے گی۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر تیزی سے کم ہو رہے ہیں۔ اقتدار کے بھوکوں کا جمعہ بازار لگا ہے۔ ڈالر نایاب، سرمایہ کاری کی جھوٹی تسلی سب بے کار ہے۔

Comments are closed.