ٹی20 ورلڈکپ، سری لنکا نے آئرلینڈ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 9 وکٹوں سے ہرادیا

46 / 100

فائل:فوٹو

ہوبارٹ: ٹی20 ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے تیسرے میچ میں سری لنکا نے آئرلینڈ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 9 وکٹوں سے شکست دیدی۔

ہوبارٹ کرکٹ گراوٴنڈ میں کھیلے جارہے میچ میں آئرلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، جو درست ثابت نہ ہوا۔ آئرش ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر محض 128 رنز بناسکی۔

آئرش ٹیم کی بیٹنگ لائن شروع سے ہی مشکلات کا شکار نظر آئی، ہیری ٹیکٹر 45 اور پال اسٹرلنگ کے 34 رنز کے علاوہ کوئی کھلاڑی خاطر خواہ اسکور کرنے میں ناکام رہا، دیگر کھلاڑیوں میں کپتان اینڈی بالبرنی 1، لورکن ٹکر 10، کرٹس کیمفر 2، جارج ڈوکریل 14، گیرتھ ڈیلانی 9، مارک ایڈئیر 0 اور سیمی سنگھ 7 رنز بناکر نمایاں رہے۔

سری لنکا کی جانب سے مہیش ٹھیکشانا اور ونندو ہسارنگا نے 2،2 جب کہ بائینورا فرنینڈو، لاہیرو کمارا، چمیکا کرونا رتنے اور دھنن جیا دی سلوا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں لنکن ٹائیگرز نے جارحانہ کھیل پیش کیا، اوپنر کوشل مینڈس 43 بالز پر 5 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 68 رنز بنائے اور ناقابل شکست رہے جبکہ دھننجایا ڈی سلوا اور چارتھ اسالنکا 31، 31 رنز بناکر نمایاں رہے۔

Comments are closed.