عمران خان نے جمعہ کو لانگ مارچ کی تاریخ دینے کا اعلان کردیا

50 / 100

فوٹو : اسکرین گریب

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے جمعہ کو لانگ مارچ کی تاریخ دینے کا اعلان کردیا، انھوں نے کہ حکومت سے الیکشن کی طرف جانے کی امید نہیں ہے۔

اسلام آباد میں رہائی پانے والی پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی کے ہمراہ پریس کانفرنس میں عمران خان نے کہا کہ پاکستان کی عوام مجھ سے بھی زیادہ لانگ مارچ کےلئے تیارہے

انھوں نے ایک بار پھر تشدد کی مذمت کی اور کہا کہ یہ بنانا ریاست ہی کی علامت ہے کہ آپ جسے چاہتے ہیں پکڑتے ہیں تشدد کرتے ہیں دہشتگردی کے مقدمے بنا دیتے ہیں۔

عمران خان نے کہا یہ نامعلوم افراد کون ہیں جو سوشل میڈیا پر ٹوئٹ والوں کو بھی پکڑ کر لے جاتے ہیں اور مارتے ہیں کیا اس طرح کرنے سے اداروں کی عزت بڑھتی ہے یا کم ہوتی ہے۔

انھوں نے بیک ڈور رابطوں کااعتراف کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے رابطے اور بات چیت چلتی رہتی ہے لیکن میں اس سے پرامید نہیں ہوں۔

سابق وزیراعظم نے ٹیٹف سے نکلنے پر حماد اظہر اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دی اور سب کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہماری کوششوں سے یہ اچھی خبر ملی ہے۔

سیف اللہ نیازی سے متعلق سوال پر چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ وہ لانگ مارچ کی وجہ سے انڈر گراونڈ ہیں ، انھیں نے مانسہرہ سے رکن اسمبلی صالح محمد کی گرفتاری کی مذمت کی اور ان کی تصویر دکھائی کہ پولیس کارویہ دیکھیں۔

اس موقع پر سینیٹر اعظم سواتی نے کہا میں خود وکیل ہوں امریکہ میں وکالت کی کئی سینئر رہنما میرے کلاس فیلوز ہیں میں سب وکلا سے اپیل کرتا ہوں وہ میرے ساتھ اور دیگر لوگوں کے ساتھ اس ہتک آمیز رویہ پر آواز بلند کریں۔

Comments are closed.