پاکستانی ویمنزٹیم نے روایتی حریف بھارت کو 13 رنز سے ہرادیا

53 / 100

سہلٹ: ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے ایک اہم میچ میں پاکستانی ویمنزٹیم نے روایتی حریف بھارت کو 13 رنز سے ہرادیا۔

سہلٹ میں کھیلے گئے اس میچ میں پاکستانی خواتین ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور6 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بنائے۔

پہلی تین وکٹیں33 رنز پر گر گئیں جب سدرہ امین11 ، منیبہ 17 اورعمائمہ سہیل بغیر کوئی رنز بنا کر آوٹ ہوئیں، اس کے بعد بسمہ معروف اور ندا ڈار کے درمیان76 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔

بسمہ معروف32 رنز بنا جب کہ ندا ڈار37 بالز پر 56 رنز بنا کرناٹ آوٹ رہیں، ان کے علاوہ عالیہ ریاض7 اور عائشہ9 رنز بنا کر آوٹ ہوئیں۔

بھارت کی طرف سےدیپتی شرما نے3، پوچا واسٹریکر نے2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جب کہ ایک وکٹ ریناکا سنگھ کے حصے میں آئی۔

بھارتی خواتین 138 رنز کے ہدف کے تعاقب میں20 ویں اوور میں 124 رنز پر آوٹ ہوگئیں،رچا گوش 26 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہیں جب کہ دایا لان ہملاتھا نے 20 رنز بنائے۔

پاکستان کی طرف سےنشرہ سندھو نے3،ندا ڈاراور سعدیہ نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جب کہ ایمن اور طوبہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا، ندا ڈار کو پلیئر آف دی میچ قرار دیاگیا۔

Comments are closed.