عمران خان کی مبینہ ہارس ٹریڈنگ سے متعلق ایک اورآڈیولیک ہوگئی

52 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی مبینہ ہارس ٹریڈنگ سے متعلق ایک اورآڈیولیک ہوگئی

ملک میں اہم شخصیات کی آڈیو لیکس کا سلسلہ جاری ہے۔ عمران خان کی تیسری آڈیو لیک ہوئی ہے ۔جس سے ان کے ہارس ٹریڈنگ میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

عمران خان کہہ رہے ہیں ایسا مت سوچیں کہ سب ختم ہوگیا، 48 گھنٹے بہت اہم ہیں، بڑی چیزیں ہورہی ہیں اور میں کئی چالیں چل رہا ہوں۔

عمران خان نے کہا کہ 5 ارکان قومی اسمبلی (ایم این ایز) تو میں خرید رہا ہوں، وہ بڑے اہم ہیں، اس کو کہیں کہ اگر وہ پانچ اور لے دے، دس ہوجائیں تویہ گیم ہمارے ہاتھ میں ہے۔

عمران خان نے کہا کہ کوئی پرواہ نہیں کیا صحیح ہے کیا غلط۔ ہر حربہ آزماوٴں گا، میں نے میسیج دیناہے، اس وقت قوم الارم ہوئی ہے لوگ چاہ رہے ہیں کہ کسی طرح سے ہم جیت جائیں، ایک ایم این اے بھی اگر کوئی توڑ لیتا ہے تو بہت فرق پڑے گا۔

Comments are closed.