پاکستان ویمنز نے بنگلہ دیش کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی

53 / 100

فوٹو: پی سی بی

 سہلٹ: پاکستان ویمنز نے بنگلہ دیش کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی، پاکستانی خواتین ٹیم کی ویمنز ایشیا کپ میں یہ لگاتا دوسری فتح ہے۔

سہلٹ میں کھیلے گئے ایشیا کپ کے اس میچ میں پاکستانی کپتان بسمہ معروف نے ٹاس جیت کر میزبان بنگلہ دیش کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی۔

بنگلہ دیش ویمنز ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز 8 وکٹوں کے نقصان پر 70 رنز بنائے،سلمیٰ خاتون24 رنز بناکر ٹاپ سکور رہیں۔

بنگلہ دیش کی طرف سے دونوں اوپنرز شمیمہ سلطانہ اور فرگانہ حق ایک ایک رن بنا سکیں،کپتان نگار سلطانہ 17،رومانہ ایک،لتا موندال 12،سبحانہ مستورے2، رتو مونی 4،نائیدہ اختر 4 رنز بنا سکیں۔

پاکستان کی طرف سےڈائنا بیگ اور ندا ڈار نے 2، 2 وکٹیں لیں جبکہ سعدیہ اقبال اور عمیمہ سہیل نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

https://twitter.com/TheRealPCB/status/1576770018565447680?t=b_S1aOt76FCkdioNcqFtLw&s=19

جواب میں پاکستانی ٹیم نے ہدف 12.2 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا، منیبہ علی 14 رنزبنا کر آوٹ ہوئیں جبکہ سدرہ آمین 36 اور بسمہ معروف 12 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہیں۔

پلئیر آف دی میچ سدرا امین کو قرار دیا گیا، پاکستان ویمنز ٹیم اپنا اگلا میچ 6 اکتوبر کو تھائی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

Comments are closed.