عمران خان کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس خارج ،معافی قبول ہوگئی

50 / 100

اسلام آباد: عمران خان کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس خارج ،معافی قبول ہوگئی ،اسلام آباد ہائی کورٹ نے توہین عدالت کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو جاری نوٹس خارج کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کی معافی قبول کر لی ۔

اسلام آبادہائی کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے پانچ ججز پر مشتمل لارجر بینچ نے سماعت کی۔

خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی معافی قبول کرتے ہوئے توہین عدالت کا نوٹس خارج کر دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر گفتگوکرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ سے متعلق میری ہمیشہ سے رائے رہی ہے کہ زبردست فیصلے کرتی ہے۔
ایک صحافی نے سوال کیا کہ جس کو آپ این آر او کہتے ہیں وہ فیصلے بھی عدالتوں کے ذریعے ہو رہے ہیں۔اس پر عمران خان نے جواب دیاکہ جیسے ہر سیاستدان اچھا نہیں ہوتا، جیسے صحافی اچھے برے ہوتے ہیں، ایسے ہی کئی عدالتوں کے اچھے فیصلے ہوتے ہیں کئی کے نہیں ہوتے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سماعت پر معافی کے بیان کو بنچ نے تسلی بخش قرار دیا تھا، نئے بیان حلفی میں بھی عمران خان نے غیر مشروط معافی مانگنے سے گریز کیا ہے۔

Comments are closed.